کرن جوہر ایک بار پھر اپنا سب سے مشہور شو 'کافی ود کرن' لے کر آئے ہیں۔ سارا علی خان اور دھنش اپنی فلم 'اترنگی رے' کی تشہیر کے لئے کرن کے شو پہنچے ، جہاں دونوں نے کافی مزہ کیا ۔ ساتھ ہی کئی انکشافات بھی ہوئے ۔ اس دوران سارا نے انکشاف کیا کہ وہ سوئمبر کرنا چاہتی ہیں ۔ اس دوران اس نے اپنی پسند کے چار لڑکوں کے نام بھی بتائے ۔