سارا علی خان کا شمار فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کڈس میں ہوتا ہے ۔ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ فلم 'کیدارناتھ' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی سارا اب تک کئی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے کر اپنے نام کا سکہ جما چکی ہیں ۔ سارا ان دنوں فلم ’اترنگی رے‘ کی وجہ سے کافی موضوع بحث ہیں۔ سارا کی ذاتی زندگی 'اترنگی رے' کی رنکو سے کتنی ملتی جلتی ہے، اداکارہ نے بے باک ہوکر جواب دیا ۔