کورونا وائرس سے لڑائی کیلئے نرس بنی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، اسپتال میں مریضوں کی کررہی دیکھ بھال

کورونا وائرس کو لے کر ایک طرف جہاں لوگوں کے ذہن میں ڈر پھیل گیا ہے اور وہ ایک دوسرے کے رابطے میں آنے سے ڈر رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف بالی ووڈ اداکارہ شیکھا ملہوترا نے ایسا کام کیا ہے ، جس کیلئے ان کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سنجے مشرا کے ساتھ فلم کانچلی میں نظر آچکیں اداکارہ شیکھا ملہوترا اس وقت کورونا مثبت مریضوں کی خدمت میں لگی ہیں ، جس کی وجہ سے ہرطرف ان کی تعریف کی جارہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

شیکھا ملہوترا ممبئی کے ایک اسپتال میں بطور نرس کورونا متاثرین کی علاج میں لگی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

شیکھا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بی ایس سی نرسنگ میں ٹرینڈ ہیں اور جب لوگوں کو ان کی ضرورت ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی ڈگری کا استعمال لوگوں کی خدمت کیلئے کریں گی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ادکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی خدمات دینے کیلئے کئی جگہ ایپلی کیشن دی ، جس کے بعد مجھے ہندو ہریدئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے اسپتال سے آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بتادیں کہ شیکھا ملہوترا نے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال سے نرسنگ کی ڈگری لی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایک نرس کے طور پر کام نہیں کیا ہے ، لیکن اس وبا کے دور میں اپنی خدمات ضرورت مندوں کو دینے کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ یا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ملک میں نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اداکارہ شیکھا ملہوترا نے اپنے پیشے میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد ان کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ہندوستان میں لاک ڈاون کے بعد بھی لوگوں کے ذریعہ قوانین کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے مسلسل کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ ہندوستان میں ابھی تک متاثرین کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔