کاروباری راج کندرا کو پورنوگرافی فلمیں بنانے کے جرم میں ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو گرفتار کیا تھا ۔ کئی دنوں تک جیل میں بند رہنے کے بعد وہ 20 ستمبر کو ضمانت پر رہا ہوئے ۔ راج کندرا کی گرفتاری کا اثر سب سے زیادہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی پر پڑا ہے ۔ تصویر : Instagram/rajkundra9
صفحہ میں مزید لکھا ہے : صحیح ہوگا یا غلط ، یہ ہم پر منحصر کرتا ہے ۔ ہم گہری سانس لے کر مشوروں پر دھیان دیتے ہیں اور اپنے تجربہ سے وہ کرتے ہیں ، جو ہمیں صحیح لگتا ہے ۔ اگر چیزیں کام کرتی ہیں تو ہمیں اطمینان ہوتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم اس کی ذمہ داری لیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)