اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ شلپا شیٹی شاندار فیگر کی مالکن ہیں اور اس کی وجہ سے ان پر سبھی طرح کے آوٹ فٹ کافی اچھے لگتے ہیں ۔ شاید یہ اداکارہ بھی یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھی ڈریس کے ساتھ نئے تجربات کرنے میں پیچھے نہیں رہتی ہیں ۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر بار یہ تجربہ کامیاب ہو۔ ایک مرتبہ ایسا کرنا شلپا کیلئے زبردست ٹرولنگ کی وجہ بن گیا تھا ۔ (Photo : @theshilpashetty/Instagram)
دراصل شلپا شیٹھی کو ایک مرتبہ اپنے بیٹے کے ساتھ جب دیکھا گیا تو ان کی ڈریس لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہو گئی تھی ۔ اداکارہ کو اس دوران کالے رنگ کا کُرتا پہنے دیکھا گیا، جس پر کلرفل پرنٹ تھا۔ گول نیک لائن اور تین چوتھائی آستین والے اس کُرتے کی فٹنگ بھی شاندار تھی، جو شلپا کے فیگر کو ہائی لائٹ کررہی تھی ۔ (Photo : @bollywood.mobi/Instagram)
تاہم جب لوگوں کی نظریں شلپا کے پاوں پر پڑیں تو وہ حیران رہ گئے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ شلپا نے نیچے کچھ نہیں پہن رکھا تھا۔ ایک مرتبہ تو لگا کہ شاید انہوں نے نیوڈ کلر کی لیگنز پہن رکھی ہو، لیکن جیسے ہی لوگوں کو احساس ہوا کہ اداکارہ نے واقعی میں نیچے کوئی شلوار یا پینٹ نہیں پہن رکھی ہوئی ہے، تو انہوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔