نئی دہلی : اداکارہ شویتا بسو پرساد کی پیدائش جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ہوئی تھی، لیکن بعد میں ان کا پورا کنبہ ممبئی میں بس گیا تھا ۔ شویتا نے اپنے کریئر کی شروعات بہت ہی کم عمر میں کردی تھی ۔ انہوں نے ٹیلی ویزن سے شروعات کی ، لیکن جلد ہی بالی ووڈ میں چلی گئیں ۔ 2002 میں ان کے فلمی کریئر کی شروعات مکڑی کے ساتھ ہوئی ، جس کیلئے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا ۔ تصویر: Instagram @shwetabasuprasad11
سلور اسکرین پر ان کی کامیابی کے بعد انہیں ٹی وی شو 'کہانی گھر گھر کی' اور 'کرشمہ کا کرشمہ' کیلئے کافی تعریف ملی ۔ 2005 میں ان کی صلاحت کو پھر سے ڈائریکٹر ناگیش کوکونور نے پہچانا اور انہوں نے فلم 'اقبال' کی پیشکش کی اور وہ فلم میں خدیجہ کے کردار میں بڑے پردے پر چھا گئیں ۔ تصویر: Instagram @shwetabasuprasad11
میڈیا رپورٹس کے مطابق سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا کہ اچانک ستمبر 2014 میں پولیس کی چھاپہ ماری کے بعد شویتا کو حیدرآباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہیں جسم فروشی کے الزام میں پولیس کے ذریعہ حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ریسکیو ہوم میں بھیج دیا گیا تھا ۔ جہاں انہیں دو ماہ تک رکھا گیا تھا ۔ تصویر: Instagram @shwetabasuprasad11
حالانکہ اسی سال دسمبر میں حیدرآباد کے میٹروپالیٹن سیشن کورٹ (نامپلی) نے ان کے خلاف سبھی الزامات واپس لے لئے ۔ اپنی رہائی کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ گرفتاری کے وقت وہ سنتوشم فلم ایوارڈ پروگرام میں شرکت کررہی تھیں اور آرگنائزرس کے ذریعہ جس ہوٹل میں ان کے رہنے کا انتظام کیا گیا تھا، اسی میں وہ رہ رہی تھیں ۔ تصویر: Instagram @shwetabasuprasad11