نئی دہلی. بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر Swara Bhaskar کا شمار بالی ووڈ کی بے باک اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ چند ماہ قبل انہوں نے ایس پی لیڈر فہد احمد سے شادی کی ہے۔ شادی کے بعد دونوں اچھی زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے ایسا ٹویٹ کر دیا جس کی وجہ سے اس جوڑے کے چرچے پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے اپنی سوتن کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بہت ہی مزاحیہ کیپشن لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا- 'ہمارے دوست، کامریڈ اور فہد کے اصل جیون ساتھی اریش قمر کو سالگرہ مبارک ہو۔ ہمیشہ ہمارا ساتھ دینے اور شروع سے ساتھ رہنے کے لیے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارے عدالتی کاغذات وقت پر جمع کرائے گئے، ہمارے تعلقات کی گواہی دینے اور اب تک کے سب سے اچھا 'سوتن' ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔ تصویر بشکریہ- @ReallySwara/twitter