نئی دہلی : ٹوینکل کھنہ کو فلم میلہ میں کافی پسند کیا گیا تھا ۔ عامر خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری لوگوں کو کافی پسند آئی تھی ، مگر فلم باکس آفس پر وہ کمال نہیں دکھا سکی ، جس کی امید عامر خان اور ڈائریکٹر دھرمیش درشن کررہے تھے ۔ حالانکہ فلم میلہ کے فلاپ ہونے سے اکشے کمار کی دل کی مراد پوری ہوگئی ۔ دراصل فلم میلہ اور اکشے کمار کی شادی کا گہرا تعلق ہے ۔ تصویر: Instagram@twinklerkhanna
اکشے اور ٹوینکل کے درمیان شرط لگی کہ اگر فلم میلہ ہٹ ہوگئی تو وہ شادی نہیں کریں گے اور اگر فلاپ ہوگئی تو ٹوینکل کو اکشے سے شادی کرنی پڑے گی ۔ فلم فلاپ ہوگئی اور ٹوینکل کو آخر میں اکشے کمار سے شادی کرنی پڑی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میلہ فلم 18 کروڑ روپے میں بنی تھی اور 25 کروڑ روپے ہی کما سکی تھی ۔ تصویر: Instagram@twinklerkhanna