உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ اروشی روتیلا نے پہنا اتنا مہنگا گاون ، قیمت جان کر اڑجائیں گے ہوش، انٹرنیٹ پر مچا ہنگامہ

    اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) کے انسٹاگرام اکاونٹ میں ان کی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور سپر بولڈ تصویریں دیکھنے کو مل جائیں گی ۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست فین فالوئنگ ہے ، جو ان کی ہر ایک پوسٹ پر نظر بنائے رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے شیئر کرتے ہی ان کی تصویروں کو وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ۔ ان دنوں اروشی کی ایسی ہی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ، جس میں وہ نیلے رنگ کے گاون میں نظر آرہی ہیں ۔ یہ تصاویر خود اروشی نے ہی شیئر کی ہیں ۔