نئی دہلی : آج کے وقت میں ویسے بہت ہی کم لوگ آپ کو دیکھنے کو ملیں گے جو وہاٹس ایپ کا استعمال نہیں کرتے ہوں گے کیونکہ اسمارٹ فون کے اس دور میں سبھی اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ۔ ذاتی سے لے کر پیشہ وارانہ تک وہاٹس ایپ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ ایک ایسا ایپ ہے، جو ہم سب کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ اس ایپ میں ایک فیملی گروپ بھی اکثر کے موبائل میں ہوتا ہے ۔ اسی طرح بالی ووڈ اداکاراوں کے بھی فیملی گروپس ہیں اور ایک مرتبہ ان کے گروپ کے کچھ میسیجز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئے تھے ۔
تاہم یہ زیادہ حیران کرنے والی بات نہیں ہے، کیونکہ وہاٹس ایپ چیٹ کو خود اداکاراوں نے ہی اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا ۔ ایک مرتبہ دیپیکا نے اپنے فیملی وہاٹس ایپ گروپ کا ایک اسکرین شاٹ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فینس کیلئے شیئر کیا تھا ۔ اس میں دیپیکا کے اہل خانہ رنویر سنگھ کے ایک انٹرویو کی تعریف کرتے نظر آرہے تھے ۔
وہیں دوسری جانب بونی کپور کی فیملی کا بھی وہاٹس ایپ چیٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ، جس کو ان کی بیٹی انشلا کپور نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا، جس میں سبھی کہاں کہاں ہیں، اس کی جانکاری دی جارہی تھی ۔ بتادیں کہ جھانوی اور خوشی کپور ، انشلا اور ارجن کپور کی سوتیلی بہن ہے ۔
آپ کو یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ بچن فیملی کا بھی وہاٹس ایپ پر فیملی گروپ ہے۔ اس بات کی جانکاری ابھیشیک بچن نے کرن جوہر کو ان کے شو کافی ود کرن میں دی تھی ۔ اس شو پر انہوں نے بتایا تھا کہ اس فیملی گروپ میں سب سے کم ایکٹو ان کے والد امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بچن رہتی ہیں جبکہ ان کی بہن شویتا بچن کے بیٹے اگستیہ گروپ میں سب سے زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں ۔