بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی فلم 'ہنگامہ 2' اور اجے دیوگن کی فلم 'بھوج - دی پرائیڈ آف انڈیا' میں نظر آنے والی اداکارہ پرنیتا سبھاش جلد ہی اپنے گھر ایک ننھے مہمان کا استقبال کرنے والی ہیں۔ پرنیتا سبھاش نے خود اپنے شوہر کے ساتھ اپنے حمل کے بارے میں ایک رومانٹک تصویر شیئر کرکے فینس کو خوشخبری سنائی تھی ۔ پرنیتا سبھاش اپنے حمل کے وقت کا کتنا لطف اٹھا رہی ہیں، اس کا اندازہ آپ ان کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر سے لگا سکتے ہیں، جن پر فینس بھرپور محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔(Photo : @pranitha.insta/Instagram)