ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کنبہ کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ماں ویشنو دیوی کے دربار میں پہنچی ، جہاں انہوں نے ماتا سے آشیرواد لیا ۔ ان کے شوہر راج کندرا پورنو گرافی ویڈیو بنانے اور ایپ کے ذریعہ ان کو پیش کرنے کے معاملہ میں جیل میں بند ہیں ۔ اس معاملہ میں ممبئی پولیس نے کاروباری راج کندرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ 1500 صفحات کی چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے نام دئے گئے ہیں ۔ اس معاملہ پر شلپا شیٹی کا وہ بیان سامنے آیا ہے ، جو انہوں نے پولیس کو دیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)