مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی ہر طرف چھائی ہوئی ہے ۔ بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک کی بڑی ہستیاں یہاں شامل ہوئیں ۔ سنگیت کے پروگرام کے اسٹیج پر ایسی ایسی جوڑیاں پرفارم کرتی ہوئی نظر آئیں ، جنہیں اسٹیج پر اس طرح کم ہی دیکھا گیا ہے ۔ یا یوں کہیں کہ ایشا کے سنگیت پروگرام پر پہلی مرتبہ ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔
ان پہلی مرتبہ ساتھ آنے والی جوڑیوں میں سب سے پہلے نام لیتے ہیں شاہ رخ خان اور گوری خان کا ۔ رومانس کے کنگ تو اسٹیج پر پرفارم کرنے کے معاملہ میں کم نہیں ہیں ، لیکن انہیں اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ ایشا امبانی کے سنگیت پروگرام پر یہ پہلی مرتبہ تھا جب کنگ خان نے اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ پرفارم کیا ۔