اجے دیوگن (Ajay Devgn) سے بات چیت میں جب فلم کی تشہر کے دوران نیاسا کے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکار نے کھل کر جواب دیا۔ اجے دیوگن نے کہا، 'مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس لائن میں آنا بھی چاہتی ہیں یا نہیں۔ اس وقت وہ اس میں دلچسپی نہیں دکھاتی۔ کسی بھی وقت بچوں کے ساتھ کچھ بھی بدل سکتا ہے۔ وہ اس وقت بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اجے دیوگن اور کاجول نے 1999 میں شادی کی۔ اسی وقت، نیاسا 2003 میں پیدا ہوئی تھیں۔
کاجل ور اجے دیوگن کی لاڈلی بیٹی نیاسا دیوگن اپنے فیشن سینس اور گلیمرس لائف اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ان کے نام سے کئی فین پیج ایکٹیو ہیں ، جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب وہ ایک بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آئی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ (Instagram/nysadevganx)
اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔ اجے دیوگن کافی نرم مزاج انسان مانے جاتے ہیں، لیکن سیٹ پر ان سے زیادہ مذاق کوئی اور نہیں کرسکتا۔ حالانکہ اجے دیوگن اور کاجول ایک دوسرے سے کافی اپوزٹ ہیں، لیکن بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑے کی ٹاپ لسٹ میں ان کا نام شامل ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔ اس وقت کاجول کی عمر 25 سال تھی۔ بالی ووڈ میں ان کا کیریئر اونچائیوں کی اڑان بھر رہا تھا اور اجے دیوگن کا کیریئر اچھا چل رہا تھا، لیکن کاجول کے جتنا نہیں۔
اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری باقی پریم کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے۔
زندگی اور کیریئر میں ٹھہراو چاہتی تھیں کاجول
کاجول نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ زندگی اور کیریئر میں ٹھہراو چاہتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔ ہر سال 4 سے 5 فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں۔ سب کچھ تھا پیسہ، شہرت اور کامیابی پر خود کے لئے نہ وقت تھا اور نہ سکون۔ ایک بڑا فیصلہ لینے کا وہی صحیح وقت تھا۔ اس وقت کاجول نے طے کیا کہ وہ اسی انسان سے شادی کریں گی، جس سے وہ پیار کرتی ہیں اور صحیح وقت پر کریں گی۔
کاجول کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ لینے سے پہلے انہیں بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے تقریباً 9 سال ہوچکے تھے۔
ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا
اجے دیوگن اور کاجول کی لو اسٹوری میں سب سے عجیب بات یہی ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا تھا، لیکن دونوں کو ہی معلوم تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن فلم ’ہلچل‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ سال 1999 میں دونوں نے شادی کرلی۔ بالی ووڈ کے اس اسٹار جوڑے کے دو بچے نیاسا دیوگن اور یگ دیوگن ہیں۔ بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ اجے دیوگن اور کاجول نے آپسی رضامندی سے لیا ہے۔