Alia Bhatt Pregnant: عالیہ بھٹ نے اپنے حمل کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنا الٹراساؤنڈ اپوائنٹمنٹ کرواتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے۔ اس تصویر میں عالیہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بستر کے پاس کوئی بیٹھا ہے جس کی بیک سائیڈ نظر آرہی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ اداکارہ کے شوہراداکار رنبیر کپور ہیں۔ دونوں الٹراساؤنڈ مشین کے مانیٹر کو دیکھ رہے ہیں۔
نیتو کپور اپنی حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم 'جگ جگ جیو' کی کامیابی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس فلم کے ذریعے اداکارہ نے طویل وقفے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ اس فیملی ڈرامہ فلم میں نیتو کپور کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ نیتو کپور سوشل میڈیا پر اپنی آن اسکرین فیملی کی تصاویر مسلسل شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی حقیقی زندگی کی فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔
نیتو کپور نے انسٹاگرام ہینڈل پر رنبیر کپور اور ردھیما کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ریل سے ریئل دنیا تک! From reel to real world! میرے پیاروں۔" تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے، بیٹی ردھیما نے لکھا، "ہم آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔" کئی مداحوں نے تصویر پر کھل کر تبصرہ کیا۔ تصویر میں نیتو اپنی بیٹی ردھیما اور بیٹے رنبیر کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
جہاں مداح نیتو کی اس تصویر پر پیار کی بارش کر رہے ہیں، وہیں کچھ سوشل میڈیا یوزرس اس تصویر کو لے کر نیتو کپور کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ دراصل، بہت سے یوزرس نے تصویر میں ایک چیز نوٹ کی ہے کہ اس تصویر میں عالیہ بھٹ کو کراپ کیا گیا ہے۔ ایک یوزر نے تو یہاں تک لکھا کہ عالیہ کو کراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ دوسرے یوزر نے سوال کیا کہ آپ کی بہو کہاں ہے؟ رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بعد سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔
عالیہ بھٹ ان دنوں لندن میں ہیں اور اپنے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ ‘ہرٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے فلم کی شوٹنگ سے بریک لیا ہے۔ وہ بریک لینے کے بعد اپنے سسرال والوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کو لندن میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ عالیہ کے فین پیج سے ان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @ranbiralia__/Aliabhatt)
نیتو کپور (Neetu Kapoor) اب حقیقی زندگی میں ساس بن چکی ہیں۔ بیٹے رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کے بعد وہ عالیہ بھٹ کو بہو کے طور پر اپنے گھر لے آئے ہیں۔ عالیہ رنبیر کی شادی کے بعد زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ نیتو کپور نے حال ہی میں رنبیر اور عالیہ کی شادی کے دو ماہ بعد خاموشی توڑتے ہوئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ دونوں کی شادی کے بعد نہ صرف ان کی بلکہ پورے خاندان کی زندگی بدل گئی ہے۔
شادی کے بعد بدل گئے ہیں رنبیر!
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں نیتو کپور نے کہا کہ آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ خوش میں ہوں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ نے رنبیر کو بہت پیار اور مثبت انداز دیا ہے۔ میں اپنے بیٹے میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس کر رہی ہوں۔
عالیہ اور رنبیر نے ایک مثال قائم کی:
نیتو کپور نے کہا کہ وہ فکر ہوتی ہے نہ شادی نہیں ہوئی، اب شادی ہوگئی ہے اور اب میری ساری ٹینشن ختم ہو گئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عالیہ اور رنبیر نے اپنے گھر پر ہی نجی طور پر شادی کی؟ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی۔ نیتو نے کہا کہ خود کو خوش رکھنے کے لیے بڑی شادی کرنا ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دکھاوا کرکے ہم خود کو نہیں دوسروں کو خوش کرتے ہیں۔
جب سے عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور سے شادی ہوئی ہے تب سے نیتو اپنی بہو کی تعریف کرتے نہیں تھک رہی ہیں ۔ جب بھی اداکارہ سے کوئی ان کی بہو کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ بہورانی کی تعریفوں کے باندھ دیتی ہیں ، لیکن حال ہی میں نیتو کپور نے سوشل میڈیا پر تصویریں جیسے ہی شیئر کی تو عالیہ بھٹ نے ایسا کمنٹ کردیا کہ تصویریں موضوع بحث بن گئیں ۔ (Photo : @neetu54/Instagram)
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ہوئی تو انٹرٹینمنٹ دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ دونوں کی شادی کو اب دو ماہ ہونے والے ہیں، لیکن ان دو مہینوں میں کیا تبدیلی آئی ہے اس کا انکشاف خود رنبیر نے کیا ہے ۔ تصویر : aliaabhatt/Instagram
رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد عالیہ اپنے شوٹ پر چلی گئیں اور میں بھی منالی چلا گیا۔ اب جب وہ لندن سے واپس آئیں گی اور میری فلم 'شمشیرہ' ریلیز ہوگی تو ہم ایک ہفتے کی چھٹی لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ ہمیں ابھی تک یہ احساس نہیں ہوا ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔ (Photo : Instagram @aliaabhatt)
قریبی رشتہ دار اور گھروالوں کی موجودگی میں رنبیر اور عالیہ نے ساتھ پھیرے لے کر اپنی نئی زندگی کی شروعات کردی ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب عالیہ بھٹ نے گیارہ سال کی تھیں تب انہوں نے ڈیٹنگ شروع کردی اور جب وہ پندرہ سال کی ہوئیں تو وہ اپنے پہلے سیریس ریلیشن شپ میں تھیں ۔ Photo Alia Bhatt Instagram
Berlin Film Festival: برلن فلم فیسٹیول: فروری سے شروع ہوا 'برلن فلم فیسٹیول' ہمیں سوشل میڈیا پر مسلسل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ میلہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے بھی اس فیسٹول میں شرکت کی۔ عالیہ کے ساتھ ان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' (Gangubai Kathiawadi)' کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی (Sanjay Leela Bhansali) بھی نظر آئے۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram @viralbhayani)
عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ آر آر آر 'RRR' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) بھی آر آر آر کے پروموشنل ایونٹ میں پہنچی تھیں۔ جہاں اداکارہ کا لک دیکھتے ہی دیکھتے بن رہا تھا۔ عالیہ بھٹ نے آر آر آر کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے لیے سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا تھا، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اب ان کا یہ لک سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں الگ الگ وجوہات سے سرخیوں میں ہیں۔ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) سے اپنی شادی سے لے کر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ (Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani) تک کو لے کر عالیہ بھٹ سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم کو لے کر دہلی میں تھیں، جہاں شوٹنگ سیٹ سے ان کی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ اب عالیہ کی کچھ اور تصاویر ہیں، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @aliaabhatt)
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے ایک تصویر پوسٹ کرکے فینس کو کشمکش میں ڈال دیا ہے۔ عالیہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لوف انہیں جل پری کہ رہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر آپ سچ میں حیران ری جائیں گے کہ یہ عالیہ ہے یا کوئی جل پری۔ اداکارہ کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔ تصویر: @Alia Bhatt۔