نورا فتیحی کافی خوبصورت اور اسٹائلش ماڈل اور بیلے ڈانسر ہیں ۔ نورا کی تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ ایک طرف نورا جہاں ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں اپنے نام کا استعمال کرنے کو لے کر جیکلین فرنانڈیز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرانے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں تو وہیں اپنی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے فینس کو دیوانہ بنا رہی ہیں ۔ تصویر: norafatehi/Instagram
نورا فتیحی اپنے ڈانس اور ببلی نیچر سے فینس کو دیوانہ بناتی رہتی ہیں ۔ اپنے فیشن سیسن سے نورا آئے دن موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں نورا اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ کے گانے منیکے پر پرفارم کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں ۔ اپنے ڈانس ویڈیو کی تصویروں کو نورا نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ تصویر: norafatehi/Instagram