Anupam kher wish Kirron kher Birthday: بالی ووڈ اداکارہ کرن کھیر آج اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کے شوہر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ یادگار تصاویر شیئر انہیں خوب ساری نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔ اداکارہ انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ کرن کھیر کو ان سالگرہ پر ڈھیر کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مبارکباد دی ہے۔ وہیں اداکار انوپم کھیر نے یہ بھی کہا کہ بیٹے سکندر کی جلد ہی شادی ہو۔
انوپم نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' پیاری کرن۔۔ سالگرہ مبارک ہو، خدا آپ کو دنیا کی تمام خوشیوں سے نوازے، آپ کی زندگی لمبی، صحت مند اور پرامن ہو، آپ کی زندگی خوشیوں سے بھری رہے'۔ انوپم نے مزید لکھا کہ ' آپ ایک خاص انسان ہیں، آپ چنڈی گڑھ کے لوگوں کی خدمت میں صدیوں سے جڑی رہیں، خدا کرے سکندر کی شادی جلدی ہو، ہمیشہ پیار اور دعائیں، سالگرہ مبارک'۔
بالی ووڈ میں انوپم کھیر کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی بااثراداکاری سے بالی ووڈ ناظرین کے دل میں ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔ انوپم کھیر میں ایک خصوصیت ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئےموزوں ہیں۔ فلم کرما میں ایک ظالم شخص کا کردار ہو یا پھر ڈیڈی ، سارانش جیسی فلم میں سنجیدہ ررول یا پھررام لکھن، لمحے جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں۔
انوپم کھیر اپنے فلمی کریئر میں آٹھ بار فلم فیئرایوارڈ سےنوازے جا چکے ہیں۔ فلموں میں بہت قسم کردار ادا کرنے کے بعد انوپم کھیر نیشنل سینسر بورڈ کے چئیر مین بھی بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل اسکول آف ڈراما میں بطور ڈائریکٹر 2001 سے 2004 تک کام کیا۔ فلم کے میدان میں ان کی قابل ذکر شراکت کو دیکھتے ہوئے انوپم کھیر کو پدم شری اور پدم بھوشن اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انوپم کھیر نے اپنے تین دہائی طویل فلمی کریئر میں تقریباً 350 فلموں میں کام كيا۔انوپم کھیر آج بھی جوش وخروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔