حاملہ اداکارہ انوشکا شرما نے اب کچھ اس انداز میں فلانٹ کیا بے بی بمپ ، فینس نے کہہ ڈالی یہ بات
اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کی ایک تصویر اب انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے ، جس میں حاملہ انوشکا شرما اپنی ٹیم کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں وہ کافی کیوٹ لگ رہی ہیں ، جس کی وجہ سے انوشکا کی یہ تصویر ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کی جارہی ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنے حمل کی مدت کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ اداکارہ اپنے حمل کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ آئے دن انوشکا کی بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ کچھ اداکارہ خود ہی شیئر کرتی ہیں تو کچھ ان کے دوست اور ٹیم ممبرس شیئر کرتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک اور تصویر اب انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے ، جس میں انوشکا شرما اپنی ٹیم کے ساتھ پوز دیتی طر آرہی ہیں ۔ انوشکا کی یہ تصویر ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کی جارہی ہے اور فینس تابڑتوڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔ (Photo:@anushkasharma/Instagram)

حاملہ انوشکا شرما کی یہ تصویر ان کے ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہیئر اسٹائلسٹ نے کیپشن میں لکھا : یہ کچھ ایسا لگ رہاہے جیسے کوئی جنرل اسپتال ہو ۔ حالانکہ دیکھا جائے تو سبھی ایک مرتبہ دھوکہ کھا جائیں گے کہ یہ تصویر کسی شوٹنگ سیٹ کی ہے یا پھراسپتال میں لی گئی ہے ۔(photo credit: instagram/@georgiougabriel)

تصویر میں انوشکا شرما کے ساتھ موجود ان کی ٹیم جہاں پی پی ای کٹ میں نظر آرہی ہے تو وہیں انوشکا پنک کلر کے کولڈ شولڈر ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ (Photo:@anushkasharma/Instagram)

تصویر میں بے بی بمپ فلانٹ کررہی انوشکا شرما کافی کیوٹ لگ رہی ہیں ۔ اس سے پہلے اداکارہ کے ہیئر اسٹائلسٹ نے ان کی ایک اور تصویر شیئر کی تھی ، جس یں وہ اداکارہ کا میک اپ کرتے نظر آئے تھے ۔ تصویر میں انوشکا شرما اور ٹیبل پر رکھے ہوئے میک اپ برش نظر آرہے تھے ۔ (photo credit: instagram/@georgiougabriel)

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے پریگنینسی پیریڈ کا کافی لطف اٹھارہی ہیں ۔ اس بات کا پتہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ کو دیکھ کر چلتا ہے ۔ وہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مسلسل اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر : Instagram @anushkasharma

انوشکا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بے بی بمپ واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔ تصویر : Instagram @anushkasharma

حمل کے دوران کئی خواتین کا چہرہ چمکنے لگتا ہے اور وہی چمک ان تصویروں میں انوشکا کے چہرے پر بھی نظر آرہی ہے ۔ تصویر : Instagram @anushkasharma

انوشکا کی ان تصاویر پر فینس بھی جم کر لائیکس اور کمنٹس کررہے ہیں ۔ تصویر : Instagram @anushkasharma

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے آئی پی ایل (IPL) کی شروعات سے پہلے اپنے فینس کے ساتھ خوشخبری شیئر کی تھی کہ وہ اگلے سال جنوری میں والد بننے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آئی پہ ایل کھیلنے متحدہ عرب امارات پہنچے تو چارٹڈ طیارے میں ان کے ساتھ انوشکا شرما (Anushka Sharma) بھی پہنچی تھیں۔

انوشکا شرما سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اپنے فینس کیلئے کچھ نہ کچھ تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انوشکا نے ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کرکے لوگوں کے دلوں کی دھڑکنوں کو بڑھا دیا تھا۔

<br />وہیں ہر مسئلے پر انوشکا سوشل میڈیا پر بڑی بے باکی سے اپنی بات رکھتی ہیں۔ دراصل حال ہی میں یوپی اور بلرام پور میں ہوئی دلت لڑکیون کے ساتھ حیوانیت کو لیکر بھی انوشکا نے بیحد بڑی بات کہہ ڈالی تھی۔

یوپی کے ہاتھرس (Hathras) اور بلرام پور (balrampur gangrape) میں دو لڑکیوں کے ساتھ جو ہوا اس پورے ملک میں غصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر عام سے خاص ہر کوئی اس واقعے پر ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔ اس معاملے پر بالی ووڈ کے کئی نامی ستاروں نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وہیں اس درمیان اب ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکاشرما نے بیحد بڑی بات کہہ ڈالی ہے۔ (تصویر: انوشکا شرما۔)

بتادیں کہ انوشکا اس وقت حاملہ ہیں۔ انوشکا (Anushka Sharma) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک لمبا چوڑا پوسٹ لکھا، جس میں انوشکا نے اس واقعات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سماج میں بیٹے۔بیٹیوں کے درمیان فرق اور لوگوں کی ذہنیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کھلے عام لکھا کیا بیٹا ہونا خصوصی حق ہے۔

انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے لکھا ہمارے معاشرے میں ایک مرد کو خصوصی اختیار دیا جاتا ہے۔ بے شک، لڑکی ہونے سے زیادہ عزت ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس خصوصی حق کو غلط طریقے سے اور بہت ہی پرانے نظریے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ جس چیز میں خصوصی اختیار ہے وہ اس میں کہ آپ اپنے لڑکے کو صحیح پرورش دیں تاکہ وہ لڑکیوں کی عزت کرے۔ سماج کیلئے والدین ہونے کے ناطے یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے اسے خصوصی حق نہ سمجھیں۔

انہوں نے لکھا، بچے کا جینڈر آپ کو خصوصی اختیار یا پہچان نہیں دیتا پر یہ اصل میں سماج کیلئے آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے بیٹے کو ایسی پرورش دیں کہ ایک خاتون یہاں محفوظ محسوس کر سکے۔

قابل غور ہے انوشکا شرما اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں جب سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کے آئی پی ایل میں خراب مظاہرے کو لیکر کمینٹ کیا تھا۔ جس کے بعد انوشکا نے اپنا رد عمل ظاہر کرکے کئی سوال کر ڈالے تھے پھر وہیں ٹیم کی جیت کی خوشی کو لیکر انوشکا نے یہ پوسٹ کی تھی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل (IPL) تیرہواں سیزن جاری ہے۔ گزشتہ پیر کو دبھئی میں منعقد آئی پی ایل کے 10ویں میچ میں روہت شرما کی ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) اور وراٹ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) کے درمیان بیحد دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے سپر اوور میں وراٹ کوہلی (virat kohli) کی ٹیم RCB روہت شرما کی ممبئی انڈینس پر جیت حاصل کی۔ جسے لیکر انوشکاشرما (Anushka Sharma) کافی خوش نظر آئیں۔ انوشکا نے انسٹاگرام کے ذریعے آر سی بی کا جشن منایا ہے۔

انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کی ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے وراٹ کوہلی سمیت ٹیم کے کئی ممبر کی کچھ تصویریں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرے خوشی ظاہر کی ہے۔

انوشکا نے اس کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا، ایک حاملہ خاتون کیلئے بہت ہی دلچسپ کھیل ہے۔ واہ کیا ٹیم ہے۔

غورطلب ہے کہ حال ہی میں انوشکا شرما، کمینٹری پینل کے ممبر سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) کے ایک کمینٹ کے چلتے سرخیوں میں آگئی تھیں۔ اداکارہ پر اہنے تبصرے کے ذریعے سنیل گواسکر تنازعہ میں گھر گئے تھے اور سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پر آگئے تھے۔

ان دنوں یو اے ای میں آئی پی ایل چل رہا ہے وہیں اس دوران جمعرات کو بنگلورو اور پنجاب کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا اور اس دوران بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی(Virat Kohli) کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ اس دوران کمنٹری پینل کے رکن سنیل گواسکر(Sunil Gavaskar) وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کو لے کر کچھ ایسا کہہ گئے کہ اب وہ ٹرولرس کے نشانے پر ہی ۔ گواسکر کے تبصرہ پر خود انوشکا شرما (Anushka Sharma) کا بھی رد عمل سامنے آچکا ہے۔ تصویر: انسٹاگارم۔

وہیں اب بالی ووڈ اداکارہ زرین خان(Zareen Khan) نے بھی سنیل گوسکر کی جم کر کلاس لگادی ہے۔ تصویر: انسٹاگارم۔

زرین خان نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا، مسٹر سنیل گواسکر آپ ایک کرکٹ لیجینڈ ہیں۔ ایسے میں مسٹر وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی انوشکا شرما پر ایسے بکواس کمینٹ کرنا آپ کو زیبا نہیں دیتا ہے۔ ایک وقت پر آپ بھی ایک کرکٹر رہ چکے ہیں۔ میں مانتی ہوں کی آپ جانتے ہوں گے کہ کرکٹ میں کوئی دن اچھا تو کوئی دن خراب بھی ہوتا ہے۔ میں حیران ہوں کہ اگر آپ نے میدان پر اچھا مظاہرہ نہیں کیا تو کیا آپ کی بیوی پر بھی ایسے الزام لگتے ہوں گے؟

زرین خان نے آگے لکھا، مجھے یاد نہیں کہ انوشکا شرما کو ان کی اچھی پرفارمنس کیلئے تعریفیں ملی ہوں۔ وراٹ کوہلی نے آج تک اچھا ہی کھیلا ہے تو اب ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

بتادیں کہ کرکٹ کمینٹری کے دروان سنیل گواسکر وراٹ کوہلی کے خراب پرفارم پر کمینٹ کرتے یوئے کہا تھا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں تو بس انوشکا کی گیندوں کی پریکٹس کی ہے۔ جس پر ہنگام مچ گیا۔

غور طلب ہے کہ وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما نے بھی اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سنیل گواسکر سے کئی سوال کئے ہیں۔

وہیں اب بالی ووڈ اداکارہ زرین خان(Zareen Khan) نے بھی سنیل گوسکر کی جم کر کلاس لگادی ہے۔ تصویر: انسٹاگارم۔

انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے سنیل گواسکر کے تبصرہ کو لے کر ان پر نشانہ سادھا ہے اور خود پر کی گئی کمنٹری پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔

دراصل کمنٹری کے دوران وراٹ کوہلی کی خراب فارم پر کمنٹ کرتے ہوئے گواسکر نے کہہ دیا تھا کہ انہوں نے لاک ڈاون کے میں تو صرف انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے ، جس پر اب ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ اسی پر انوشکا شرما نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ photo credit: instagram

انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں لکھا : مسٹر گواسکر ، آپ کا میسیج کافی پریشان کن ہے ، لیکن میں آپ کو یہ سمجھانا پسند کروں گی کہ آپ نے ایک بیوی پر اس کے شوہر کی کارکردگی کو لے کر الزام لگانے کے بارے میں کیوں سوچا ؟

انوشکا شرما نے مزید لکھا : مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں آپ نے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹر کی ذاتی زندگی کا احترام کیا ہے ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ کو میرے اور ہمارے لئے یکساں احترام ہونا چاہئے ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

انوشکا شرما نے مزید لکھا : مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں آپ نے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹر کی ذاتی زندگی کا احترام کیا ہے ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ کو میرے اور ہمارے لئے یکساں احترام ہونا چاہئے ۔تصویر : انسٹاگرام ۔

انوشکا شرما مزید لکھتی ہیں : مجھے یقین ہے کہ کل رات میرے شوہر کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کیلئے آپ کے ذہن میں کئی دیگر الفاظ اور جملے ہوسکتے تھے یا پھر آپ کو یہ صحیح لگتا ہے کہ ان سب میں آپ میرے نام کا استعمال کریں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے مزید لکھا : یہ 2020 ہے اور چیزیں میرے لئے ابھی بھی نہیں بدلی ہیں ۔ کب مجھے کرکٹ میں گھسیٹنا اور مجھ پر اس طرح کا تبصرہ کرنا بند کیا جائے گا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انوشکا شرما نے مزید لکھا : قابل احترام مسٹر گواسکر ، آپ ایک لیجنڈ ہیں ، جن کا نام اس کھیل میں جینٹل مین کے طور پر لیا جاتا ہے ، میں صرف آپ کو بتانا چاہتی تھی کہ جب آپ نے یہ کہا تو مجھے کیسا محسوس ہوا ۔

<br />قابل غور ہے کہ انوشکاشرما ان دنوں حاملہ ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ وہیں اب اس معاملے کو لیکر انوشکا شرما چرچا میں ہیں۔ photo credit: instagram

ممبئی: ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی بیوی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Shrma) جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے حال ہی میں کیا تھا۔ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کا انکشاف کیا تھا۔ اس درمیان انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر حمل کی حالت میں بیحد ہی بولڈ تصویر شیئر کردی جسے دیکھ فینس کے ہوش اڑ گئے۔ تمام تصاویر: انسٹاگرام، انوشکا شرما۔

دراصل انوشکا شرما اس تصویر میں بیحد ہی ہاٹ انداز میں پانی کے اندر بیبی بمپ فلانٹ (Anushka Shrama flaunts Baby Bump) کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Shrma) کی اس تصویر میں کالے رنگ کی مونوکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ انوشکا سوئمنگ پول میں بیحد ہی ہاٹ انداز میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ان کے فینس کو بیحد پسند آرہی ہے۔ تصویر: انوشکا شرما۔

اداکارہ انوشکا شرما نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، اپنی زندگی میں آپ کے ہاس پہلے سے موجود اچھے کو قبول کرنا بہتری کی نیو ہوتی ہے۔ ان سبھی کا شکریہ جنہوں نے میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مجھے اس دنیا میں اچھائی پر یقین کرنے کیلئے حوصلہ دیا۔ اسی بھروسے کے ساتھ میں دل کھول کر یہ اچھائی دنیا کو واپس کر رہی ہوں۔ آخرکار ہم سبھی کی راہیں کبھی نہ کبھی ایک۔دوسرے سے ضرور ٹکراتئ ہیں۔

وہیں انوشکا کی اس تصویر پر وراٹ کوہلی نے بھی کمینٹ کیا ہے۔ بیوی کی اس تصویر کمینٹ کرتے ہوئے وراٹ لکھتے ہیں میری پوری دنیا ایک ہی فریم میں ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma pregnant) ان دنوں حاملہ ہیں۔ انوشکا اپنے حمل کے وقت کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اب انوشکا شرما نے سمندر کے کنارے بیبی بمپ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اداکارہ کی اس تصویر کو سبھی بیحد پیار دیتے نظر آرہے ہیں اور پیار لٹا رہے ہیں۔ اسی دوران انوشکا کی اس تصویر پر ان کے شور وراٹ کوہلی نے سب کے سامنے بیحد ہی پیار بھری اور بڑی بات کہہ دی۔

دراصل بیوی انوشکا (Anushka Sharma pregnant) کی اس تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کوہلی نے کہا (My whole world in one frame ❤️) میری پوری دنیا ایک فریم میں آگئی ہے۔

<br />شیئر کے کچھ منٹ بعد ہی انوشکا کی یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے ساتھ حمل (pregnancy) کا تجربہ بھی شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کیپشن بھی لکھا، اس سے زیادہ سچ اور سکون بھرا احساس کچھ بھی نہیں ہے کہ آپ کے اندر ایک نئی زندگی پل رہی ہے؟ آپ کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا تو حقیقت میں یہ کیا ہے؟

حال ہی میں وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل سے پہلے اپنے فینس کو بہت بڑی خوشخبری دی تھی۔ وراٹ کوہلی نے بتایا تھا کہ وہ والد بننے والے ہیں۔ اس جوڑے نے بتایا کہ ان کے بچے کی پیدائش جنوری 2021 میں ہوگی۔

فی الحال وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے 13 وین سنزن کیلئے یو اے ای میں ہیں۔ کوروناوائرس کی وجہ سے وہ پانچ مہینے کے بعد میدان پر واپسی بھیج کریں گے۔

کوہلی کی کپتانی میں رائل چیلنجرس بنگلور اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اترے گی۔ آئی پی ایل کا فائنل موابلہ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli)جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ انوشکا اور وراٹ کوہلی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس کی جانکاری دی۔ تمام تصاویر، انسٹاگرام

حال ہی میں ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈڑ ہاردک پانڈیا والد بنے تھے اور تبھی سے انوشکا کے بارے میں چرچا ہونے لگی تھی۔

فی الحال وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کیلئے یو اے ای میں ہیں۔ کورونا کے سبب وہ تقریبا پانچ ماہ بعد میدان پر واپسی کریں گے۔

وراٹ کوہلی لاک داؤن کے دوران گھر پر ہی آئیشسولیشن میں تھے اور اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ٹیم کے ساتھ یو اے ای جانا بھی صحیح نہیں سمجھا اور وہ ممبئی سے سیدھے چارڈرڈ طیارے سے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریس میں شمار ان کی بیوی انوشکا شرما(Anushka Sharma) اکثر ہی اپنی پیاری حرکتوں اور تصویروں کو لے کر چرچا میں رہتے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اداکاری سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں اور اپنے پروڈکشن کے کام میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی جھلک اکثر ہی دیکھنے کو بھی ملتی ہے۔ چاہے پھر وہ وراٹ کوہلی ہوں یا انوشکا شرما۔ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے پوسٹ پر کمنٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔ اس درمیان سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں، جن میں اداکارہ انوشکا شرما سمندر کے کنارے نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا یہ ہاٹ اوتار ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

انوشکا شرما نے یہ تصویریں خود اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ دراصل، بالی ووڈ اداکارہ کی یہ تصویریں ایک میگزین کے لئے لی گی تھیں۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

انوشکا شرما کی یہ تصویریں گوا میں لی گئی تھیں، جہاں اداکارہ سمندر کی لہروں کے درمیان پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

سمندر کی ساحل پر انوشکا شرما الگ الگ بکنی اور بیچ ویئر میں نظر آرہی ہیں۔ اس فوٹو شوٹ کے لئ انوشکا شرما کو انائیتا شراف ادازانیا نے اسٹائل کیا تھا۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

اداکارہ یہ تصویریں اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کو بھی یہ تصویریں کافی پسند آرہی ہیں۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

تصویروں میں انوشکا شرما کا انداز ہر کسی کو پسند آرہا ہے۔ اداکارہ کے مداحوں سے لے سیلیبرٹی فین تک ان کے اس ہاٹ انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

واضح رہے کہ کورونا کے درمیان اداکارہ پروڈیوسر کے طور پر کافی سرگرم رہی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ویب سیریز پاتال لوک اور ایک فلم بلبل ریلیز ہوئی، جس نے خوب سرخیاں حاصل کی ہیں۔ (photo credit: instagram/@anushkasharma)

لاک ڈاؤن کی بیچ بھی وراٹ نے ایک ایسی اور تصویر شیئر کی ہے جو دونوں کے سوئزرلینڈ میں چھٹیوں کے دنوں کی ہیں۔

انوشکا شرما بالی ووڈ انڈسٹریز کی ٹاپ اداکاراوں میں سے ایک ہیں ۔ انہیں ان کے بہتر کام کیلئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ تصویر : انوشکا شرما انسٹاگرام ۔

اس تصویر میں یہ خوبصورت جوڑا اپنی ایک سیلفی لے رہا ہے جس کے دوران ایکٹریس اپنے شوہر کو گال پر کس کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وراٹ کوہلی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا" ایک یادگار لمحہ جب ٹھنڈی ہواؤں، پیڑو کی سرسراہٹ، سردی کے برف کا احساس کرتے ہوئے اندر تک بےحد تازہ محسوس کر رہے تھے اور ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ تھے"۔

حال ہی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی پی ایم کیئرس میں عطیہ دیا تھا اور اب ممبئی پولیس کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے سنیچر کو بتایا کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی انوشکا شرما نے کرونا وائرس وبا کے بیچ پولیس کی مدد کے لئے پانچ، پانچ لاکھ روپیہ کا عطیہ دیا ہے ہے۔

<br />پولیس کمشنر سنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کی وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ممبئی پولیس کو دیے گئے عطیہ کے لیے ہم آپکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا تعاون کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ممبئی پولیس کی مدد کرے گا۔

اس سے پہلے کوہلی اور انوشکا نے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں مدد کیلئے پی ایم کیئر اور مہاراشٹر کے وزیراعلی رلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔ لیکن اس رقم کا خلاصہ نہیں کیا تھا۔

انوشکا اور وراٹ نے ایک دوسرے کو طویل عرصہ تک ڈیٹ کیا ۔ ان کی لو لائف میں کئی سارے اتاڑ چڑھاو بھی آئے ہیں ۔ تصویر : انوشکا شرما انسٹاگرام ۔