نئی دہلی : بالی ووڈ کے کئی ستارے شادی اور طلاق کے بعد بھی اپنے معاشقہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں ۔ کچھ ستاروں نے پہلی بیویوں کو طلاق دینے کے بعد گرل فرینڈ کے ساتھ رہنا بھی شروع کردیا تھا ۔ انہیں عوامی مقامات پر بھی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پیار کا اظہار کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہوتی ہے ۔ ان ستاروں نے ڈھلتی عمر میں لیو ان ریلیشن شپ کو اپنا کر بالی ووڈ میں نئی روایت کو فروغ دیا ہے۔