نئی دہلی : آشیش ودیارتھی نے ڈھلتی عمر میں شادی کی تو لوگ طرح طرح کی باتیں کرنے لگے ہیں ۔ کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ آشیش ودیارتھی نے پہلی بیوی راجوشی بروآ کو دھوکہ دیا تھا، اس لئے ان کا طلاق ہوا۔ لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ آشیش ودیارتھی کسی بھی طرح روپالی بروآ سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ آشیش ودیارتھی نے پہلی اہلیہ پیلو ودیارتھی عرف راجوشی بروآ کے انکشاف کے بعد اپنی دوسری شادی، طلاق اور رشتے پر کھل کر باتیں کی ہیں۔ تصویر: Instagram@rupalibaruavidyarthi@piloovidyarthi
آشیش ودیارتھی نے دوسری مرتبہ شادی کرنے کی وجہ بتائی۔ وہ سوشل میڈیا پر شیئر کئے ویڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ 22 سال پہلے پیلو اور میں ملے اور شادی کرلی ۔ ہمارا 22 سال کا ایک بیٹا ہے، جن کا نام ارتھ ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں پیلو اور میں نے پایا کہ ہم مستقبل کو الگ طریقے سے دیکھ رہے ہیں ۔ ہم نے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی، لیکن احساس ہوا کہ کسی ایک کو سمجھوتہ کرنا پڑے گا اور یہ ہمیں خوشیوں سے دور کردے گا ۔ خوشی ہر کوئی چاہتا ہے۔ ہم ایک ساتھ بیٹھے اور اتفاق سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ تصویر: Instagram@rupalibaruavidyarthi
وہیں اداکار کی پہلی بیوی راجوشی نے ہندوستان ٹائمز کو دئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا اور آشیش ودیارتھی کا پچھلے سال اکتوبر میں طلاق ہوگیا تھا ۔ دونوں نے ساتھ میں عرضی داخل کی تھی ۔ کسی نے کسی کو کچھ نہیں کہا ۔ دونوں آپسی سمجھوتہ سے الگ ہوئے ۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ شکنتلا بروآ کی بیٹی اور آشیش ودیارتھی کی بیوی بن کر کافی وقت گزار چکی ہیں ۔ اب وہ اپنے طریقے سے زندگی جینا چاہتی ہیں ۔ آشیش نے ان کی شناخت کو بھی دبایا نہیں، مگر راجوشی کو احساس ہوا کہ وہ ان سے الگ مستقبل چاہتے ہیں ۔ تصویر: Instagram@ashishvidyarthi1