اتھیا شیٹی (Athia Shetty) اور کرکٹر کے ایل راہل (K L Rahul) کی شادی کو لے کر شروع ہونے والی خبریں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اتھیا اور راہل اگلے تین ماہ میں شادی کرنے والے ہیں اور اس کی تیاریاں بھی جاری ہیں لیکن اپنی شادی کی اس خبر پر اتھیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے اس کی تردید کی تھی۔ اس کے باوجود ایک بار پھر خبریں آرہی ہیں کہ دونوں اس سال نہیں بلکہ اگلے سال شادی کرنے والے ہیں۔
راہل اور اتھیا نے گزشتہ سال انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے رشتے کو آفیشل کردیا تھا۔ تب سے، اتھیا اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس میں کے ایل راہل کا بھی کئی بار ذکر آیا ہے۔ حال ہی میں، کے ایل راہل کی 30 ویں سالگرہ پر، اداکارہ نے ایک نوٹ کے ذریعے کرکٹر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ اتھیا نے کے ایل راہل کے ساتھ اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کیں۔ کے ایل راہل کی اتھیا کے بھائی آہان اور والد سنیل شیٹی کے ساتھ بھی اچھی بانڈنگ ہے۔