نئی دہلی: بھلے ہی بپاشا باسو آج کل اداکاری کی دنیا سے دور ہیں۔ لیکن کبھی وہ اپنے کرداروں سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیتی تھیں۔ خاص طور پر ہارر فلموں میں ان کی اداکاری کو دیکھ کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ سال 2002 میں آئی ان کی فلم 'راز' دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے۔ بپاشا باسو خود اس فلم کی شوٹنگ کے بعد کئی راتیں نہیں سو پائی تھیں۔ تصویر : bipashabasu/Instagram
بپاشا باسو اپنے کئی انٹرویوز میں فلم 'راز' کی شوٹنگ کے دوران کی کئی کہانیاں شیئر کر چکی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ فلم سپر ہٹ رہی ہے، لیکن اس کے ہر ایک سین کو حقیقی بنانے کیلئے مجھے اپنی زندگی کس طرح مشکل میں ڈالنی پڑی تھی، یہ صرف میں جانتی ہوں۔ تصویر: bipashabasu/Instagram