کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کا نام کافی تنازعات میں تھا ۔ اب ان کے دوسرے بیٹے جہانگیر کا نام بھی تنازع کی زد میں آگیا ہے۔ شاید اسی خوف کی وجہ سے کرینہ نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام ظاہر نہیں کیا تھا ۔ کرینہ نے اس سال فروری میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ تصویر : nstagram/sabapataudi
کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کو سرخیوں سے دور رکھا ہے ، لیکن جب سے ان کا اصل نام سامنے آیا ہے ، اداکارہ کو ٹرول کیا جا رہا ہے ۔ اس ہنگامے کے درمیان کرینہ کی بھابھی صبا علی خان ان کے دفاع کے لیے آگے آئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ہی انداز میں لوگوں کو جواب دیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کج 'نام میں کیا ہے؟ پیار کرو ، جینے دو اور جانے دو۔ بچے خدا کی نعمت ہیں ۔ تصویر : Instagram/sabapataudi
خایل رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش سے ہی سرخیوں میں ہیں ۔ جب جوڑے نے اپنے بڑے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تو کافی تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ تیمور لائم لائٹ میں بنے رہے ہیں ، لیکن یہ جوڑا اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسا نہیں چاہتا تھا ، اس لیے دونوں اپنے چھوٹے بیٹے کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے ۔ تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan