نورا فتیحی نے اپنے گلیمرس انداز سے نہ صرف لوگوں کو لبھا رہی ہیں، بلکہ انہیں چیلنج بھی کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے مداح ایسا کرسکتے ہیں، جیسا انہوں نے کیا ہے۔ ان تصویروں میں نورا فتیحی کا قاتلانہ انداز سامنے آیا ہے۔ تصویر کریڈٹ: Instagram/norafatehi)
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی (Nora Fatehi) ایک فیشن آئیکن ہیں۔ ساڑی ہو یا ہائی سلٹ گاون اداکارہ کے مداحوں کو ان کے دونوں لُک کافی پسند آتے ہیں۔ حال ہی میں وہ بگ باس 14 کے فنالے میں پہنچی، جہاں وہ پنک کلر کا ساڑی میں نظر آئیں۔ شو میں انہوں نے اپنے ڈانس کا جلوہ بکھیرا اور تھوڑی مستی بھی کی۔ پنک ساڑی میں نورا فتیحی کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ تصویر کریڈٹ: norafatehi/Instagram
بگ باس میں انٹری کرنے کے بعد سرخیوں میں آئی کناڈا نزاد اداکارہ نورا فتیحی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں ۔ دلبر دلبر اور ساکی جیسے گانوں کے ریمیک میں نظر آچکی نورا آج بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بناچکی ہیں ۔ ہارڈی سندھو کے میوزک ایلبم کیا بات ہے سے اداکارہ کو کافی شہرت ملی تھی ، جس کے بعد ان کے پاس آئٹم نمبرس کی قطار لگ گئی اور پھر انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈانس نمبرس بھی کئے ۔ آج لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی اس اداکارہ کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ وہ کبھی ویٹر تو کبھی لاٹری بیچنے کا کام کرچکی ہیں ۔
نورا فتیحی کے مطابق جس ڈانس کیلئے انہیں جانا جاتا ہے ، اس کی پریکٹس وہ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں کرتی تھیں ، تاکہ کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ ڈانس کرتی ہیں ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو نورا فتیحی حال ہی میں اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں نظر آئی تھیں ، جس میں ان کے ساتھ شردھا کپور اور ورون دھون بھی تھے ۔
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی (Nora Fatehi) کے ڈانس کے ویڈیوز تو آئے دن وائرل ہوتے رہتے ہیں، لیکن اس بار سوشل میڈیا پر ان کی کچھ بے حد بولڈ تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔ ان وائرل تصویروں کو نورا فتیحی نے خود اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹر نیٹ پر چھا چکی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @norafatehi)
اپنے زبردست ڈانس سے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے والی اداکارہ نورا فتیحی (Nora Fatehi) ان دنوں اپنے نئے گانے ناچ میری رانی (Naach Meri Rani)' کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ گرو رندھاوا (Guru Randhawa) کے اس گانے میں نورا کا ڈانس ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ رلیز کے ساتھ اس گانے کا دھمال بھی سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تصویر: انسٹاگرام ۔
بالی ووڈ اداکارہ نورا اور پرفیکٹ ڈانسروں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ وہ جو کچھ بھی پہنتی ہیں وہ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ نورا فتیحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کے ویڈیوز شیئر کرکے فینس کی تعریف حاصل کرتی رہی ہیں ۔ حالانکہ ان دنوں وہ اپنے گلیمرس تصویر کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ فینس کو ان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے ۔ نورا کی یہ تصویریں ان کے حال ہی میں رلیز ہوئے گانے ناچ میری رانی گانے کی ہیں۔ نورا نے اس گانے میں یہی آؤٹ فٹ پہنا ہوا ہے۔ (Photo:@norafatehi/Instagram)
اس تصویر کے ساتھ نورا نے اپنے انسٹاگرام بایو میں بھی کچھ عجیب سا لکھا تھا جو لوگوں کی سمجھ سے باہر تھا۔ انہوں نے اپنی بایو میں لکھا تھا Obbdi Nfsj Sboj 20.10.20 لیکن خاص بات یہ ہے کہ پنجابی سنگر گرو رندھاوا اور میوزک کپنی ٹی سیریز نے بھی اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی یہی تصویر لگا رکھی تھی۔
نورا فتیحی بالی ووڈ کی پرفیکٹ ڈانسروں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ وہ جو کچھ بھی پہنتی ہیں وہ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ نورا فتیحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کے ویڈیوز شیئر کرکے فینس کی تعریف حاصل کرتی رہی ہیں ۔ حالانکہ ان دنوں وہ اپنے گلیمرس تصویر کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ فینس کو ان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے ۔ (Photo:@norafatehi/Instagram)
کوریو گرافر اور ریئلٹی شو اںڈیاز بیسٹ ڈانسر (India's Best Dancer) کے جج ٹیرینس لوئیس (Terence Lewis) ان دنوں ایک ویڈیو کو لیکر تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔ دراصل حال ہی میں ٹیرینس لوئیس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ شو کی جج نورا فتیحی (Nora Fatehi) کے بیک پورشن (ہپ) کو چھوتے نظر آرہے تھے۔ (تمام تصاویر: انسٹاگرام۔)
اس تصویر میں ٹیرینس لوئیس نے نورا فتیحی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیرینس لوئیس نے لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے اور ایک کہانی کے ذریعے معاملے پر صفائی پیش کی ہے۔ اپنے پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں۔ ایک مرتبہ جین مذہبی رہنما اپنے شاگردوں کے ساتھ ہمالیہ میں اپنے مٹھ واپس جا رہے تھے۔ اسی درمیان ان کو تیز بہاؤ والی گنگا ندی پار کرنی تھی۔ ندی کنارے انہوں نے ایک لڑکی کو دیکھا جس کا گھر گنگا کے اس پار تھا۔
انہوں نے آگے لکھا کہ لڑکی ندی پار کرنے میں در رہی تھی۔ ایسے میں گرو نے لڑکی کی ندی پار کرنے میں مدد کی۔ جین گرو نے گود میں اٹھاکر لڑکی کو ندی پار کرائی اور پھر آرام سے اسے اتارا۔ لڑکی انہیں شکریہ بول کر اپنے گھر چلی گئی لیکن یہ سب دیکھ کر شاگرد حیران رہ گئے۔ ان میں سے ایک نے کافی فکر ظاہر کی۔ اس پر گرو نے پوچھا کی کیا ہوا؟
شاگرد نے کہا کہ گروجی ہم نے کسی بھی خاتون کو نہ چھونے کی قسم کھائی تھی لیکن آپ نے تو اس لڑکی کو گود میں اٹھا لیا۔ اس پر جین گرو کہتے ہیں کہ میں اسے ندی پار کرواکر وہیں چھوڑ آیا تھا اور تم اسے یہاں تک لے آئے۔ شو کی سب سے مطمئن اور شاندار جج بننے اور مجھ پر یقین ظاہر کرنے کیلئے شکریہ نورا فتیحی۔