بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو آج یعنی 26 ستمبر کو این سی بی نے پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا ، جس کی وجہ سے صبح سے ہی میڈیا دیپیکا کے گھر کے باہر انتظار کررہی تھی ۔ وہیں بتایا جارہا ہے کہ میڈیا کووریج اور اسپاٹ لائٹ سے بچنے کیلئے دیپیکا اپنے گھر یا آفس سے نہیں ، بلکہ تاج ہوٹل سے این سی بی آفس پہنچی تھیں ۔ تاج ہوٹل میں دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ پہلے سے ہی موجود تھے ۔ (photo credit: viral bhayni)
جب پوچھ گچھ شروع ہوئی تو دیپیکا پڈوکون پہلے کافی ٹال مٹول سے جواب دے رہی تھیں ، لیکن این سی بی کی ٹیم نے جب ان سے سیدھے طور پر جواب مانگا تو دیپیکا نے اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش سے وہاٹس ایپ پر ہوئی ڈرگس چیٹ کے بارے میں اعتراف کرلیا ۔ حالانکہ انہوں نے ڈرگس لینے کی بات سے صاف طور پر انکار کردیا ۔(Photo: Viral Bhayani)