دیپیکا پڈوکون کا نام بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کرئیر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ریس 2، اور پیکو جیسی کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیپیکا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب وہ بری طرح سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور خود کو ختم کردینا چاہتی تھیں۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ۔
دیپیکا پاڈوکون (Deepika Padukone) مینٹل ہیلتھ mental health کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ دیپیکا بھی ایک موقع پر ڈپریشن سے گزری تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے درد بھرے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ اس دور میں وہ کس طرح خودکشی کے بارے میں خیال آتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح وہ ڈپریشن کی جنگ سے باہر آئیں اور دوبارہ زندگی جینا سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین بنگلور میں رہتے ہیں اور ہر بار، آج سے پہلے بھی اور آج بھی.. میں دکھاوا کرتی ہوں کہ سب کچھ پرفیکٹ ہے۔ میں تب بھی ویسا ہی کر رہی تھی لیکن ایک دن جب وہ واپس بنگلور جا رہے تھے تو میں رو پڑی۔ اس کے بعد میری والدہ نے مجھ سے ایک سادہ سا سوال کیا کہ کیا یہ بوائے فرینڈ کی وجہ سے ہے؟ کیا کام کی وجہ سے؟ کچھ ہوا ہے کیا؟'
دیپیکا کا کہنا تھا کہ میرے پاس اپنی ماں کے ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ سب کچھ خالی سا لگ رہا تھا اور وہ سمجھ گئی کہ میں ڈپریشن میں ہوں۔ آج میں اس صورتحال سے نکل آئی ہوں، یہ صرف اپنی والدہ اور خاندان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے لئے انہیں بھگوان نے بھیجا ہے۔
وہ ڈپریشن سے کیسے باہر آئی؟ انہوں نے اس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے پروفیشنل مدد کی ضرورت تھہ اور پھر میرا سفر شروع ہوا۔ میں ایک سائیکاٹرسٹ سے ملی psychiatrist، دوائی لی۔ شروع میں مجھے یہ سب کچھ پسند نہیں آیا کیونکہ دماغی بیماری کو بالکل مختلف زاویے سے دیکھا جاتا ہے لیکن کچھ عرصے بعد میں خود کو بہتر محسوس کرنے لگی۔
دیپیکا نے آخر میں کہا کہ وہ اس مشن پر ہیں کہ دماغی بیماری mental illness کی وجہ سے کسی کی جان نہیں جائے۔ دیپیکا ایک این جی او چلاتی ہیں جو ان لوگوں کی مدد کرتا ہے، جو ڈپریشن، تناؤ وغیرہ سے جوجھ رہے ہیں۔ اس این جی او کا نام 'Live Love Laugh' ہے۔ انہوں نے کہا، 'ڈپریشن سب سے بڑی وجہ ہے کہ میں نے یہ فاؤنڈیشن بنائی، اور اس کے ذریعے میں لوگوں کو بیدار کر رہی ہوں۔'
آپ کو بتاتے چلیں کہ دپیکا پاڈوکون رنبیر کپور کے ساتھ رشتے میں تھیں اور اداکارہ رنبیر سے جلد شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دیپیکا رنبیر سے بریک اپ کے بعد ہی ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ حالانکہ انہوں نے کبھی ڈپریشن کی وجہ کے بارے میں بات نہیں کی۔
اصل میں، رنبیر کپور ایک وقت اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سیرئیس ریلیشن میں تھے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ان کی نزدیکیاں فلم ’بچنا ائے حسینوں‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی تھیںَ اس فلم کی ریلیز کے بعد انہیں اکثر ساتھ ساتھ دیکھا جانے لگا تھا۔ حالانکہ، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ریلیشن کے دوران رنبیر کپور نے دیپیکا کو چیٹ کیا تھا۔ دیپیکا کے قریبیوں نے اداکارہ کو اس بارے میں بتایا بھی تھا۔
کہتے ہیں کہ اس واقعہ کا دیپیکا پر بہت برا اثر پڑا تھا۔ ایک جانب جہاں دیپیکا کا رنبیر سے بریک اپ ہوگیا تھا وہیں، اداکارہ ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھیں۔ دیپیکا کئی مواقع پر ڈپریشن سے جڑے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔ بہرحال، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دپیکا کو ڈپریشن کے دوران سب سے زیادہ مدد رنبیر سے ہی ملی تھی۔
ایک انٹرویو میں خود دپیکا نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ رنبیر نے انہیں ڈپریشن سے لڑنے میں بہت مدد کی تھی۔ دراصل، بریک اپ کے کچھ سال بعد ہی دونوں نے اپنےھ گلے شکوے بھلا دئیے تھے اور دونوں فلموں میں بھی ساتھ کام کرنے لگے تھے اور ان کی بانڈنگ دوبارہ اچھی ہوگئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رُخ خان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ وہیں اداکارہ ایک دیگر فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ریتیک روشن اہم رول ادا کرتے نظر آئیں جب کہ دیپیکا پڈوکون اُن کی ہیروئین بنیں گی۔