بالی ووڈ اسٹار جوڑی اداکارہ کرینہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان دوسری مرتبہ ماں باپ بنے ہیں ۔ اسی سال فروری میں ان کے گھر تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کی آمد ہوئی ہے ۔ سیف اور کرینہ کے چھوٹے بیٹے کو لے کر کافی تجسس ہے ، لیکن ابھی تک نہ تو چھوٹے بیٹے کے نام کا انکشاف ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے بیٹے کی کوئی تصویر شیئر کی ہے ، لیکن اب خبر ہے کہ سیف اور کرینہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام فائنل کیا ہے ۔