فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر اب دوست نہیں بلکہ دوست کے ساتھ میاں بیوی بھی ہوگئے ہیں ۔ 48 کی عمر میں فرحان اختر نے دوسری مرتبہ شادی کی اور اپنی خاص دوست شیبانی ڈانڈیکر کو اپنی ہم سفر بنایا ۔ شادی کی کئی تصویریں یوں تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، لیکن نئے نئے دولہا دلہن نے اب کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس کو لوگ کافی پیار دے رہیں ۔ تصویر : @faroutakhtar/Instagram
تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے کیپشن میں لکھا : کچھ دنوں پہلے شیبانی ڈانڈیکر اور میں نے اپنے ایک دوجے کے ہونے کو سلیبریٹ کیا ۔ ہم ان سبھی کے شکر گزار ہیں ، جنہوں نے ہماری پرائیویسی کا دھیان رکھا ۔ حالانکہ یہ سلیبریشن تب تک ادھورا ہے جب تک اس کی کچھ انمول جھلک آپ کے ساتھ شیئر نہ کرلیں ۔ ہم اپنے اس سفر کی شروعات کررہے ہیں ۔ تصویر : @faroutakhtar/Instagram