سنگر ریپر ہنی سنگھ کی بیوی شالنی تلوار نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے شوہر ، ان کے ماں باپ اور چھوٹی بہن کے خلاف دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ شالنی کا الزام ہے کہ ان پر گھریلو تشدد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ شادی کے بعد سے مسلسل وہ گھریلو تشدد کا شکار ہورہی ہیں ۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے ہنی سنگھ کروڑوں کی املاک کے مالک ہیں ۔ ان کی اہلیہ نے معاوضہ کے طور پر موٹی رقم کا مطالبہ کیا ہے ۔ تصویر : @yoyohoneysingh/sheenz_t/Instagarm
شالنی نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے جس علاقہ میں وہ رہ رہی ہیں ، اس گھر کا کرایہ پانچ لاکھ ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہنی سنگھ اس رقم کو انہیں دیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے زیورات کی ایک طویل فہرست بھی دی ہے ۔ ساتھ ہی عبوری معاوضہ کے طور پر انہوں نے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تصویر : @sheenz_t/Instagarm