انوشکا شرما اور ویرات کوہلی (Anushka Sharma and Virat Kohli) بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے۔ اب دونوں چھٹیوں سے واپس لوٹے ہیں۔ دونوں کو پیر کی دوپہر ممبئی کے نجی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ انوشکا کو کالے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا تھا، جسے انہوں نے بوٹر ہیٹ کے ساتھ کیری کیا ہوا تھا۔ وہیں وراٹ نے سفید آؤٹ فٹ کے ساتھ اپنے لک کو بیحد کول انداز میں کیری کیا ہوا تھا۔ ۔ دونوں ہوائی اڈے سے باہر نکلے اور شٹر بگس کے لیے پوز دئے۔
بالی ووڈ پاپرازی 'وائرل بھیانی' کی جانب سے شیئر کی گئی کچھ تصاویر میں انوشکا اور وراٹ کو ایئرپورٹ پر کیمروں کے سامنے پوز دیتے ہوئے اور مداحوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس دوران بیٹی وامیکا (Daughter Vamika) کی تصاویر کلک نہیں ہو سکیں۔ وہ گاڑی میں تھی۔ واضح ہو کہ وراٹ اور انوشکا اپنے خاندان کے بارے میں کافی ریزرو رہتے ہیں۔ یوں تو دونوں اپنی بیٹی کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہیں لیکن اس کا چہرہ کبھی سامنے نہیں آنے دیتے ہیں۔
حال ہی میں وراٹ کوہلی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں کوہلی بغیر شرٹ کے سمندر کے کنارے ریت پر بیٹھے ہیں۔ یہ تصویر کہاں کی ہے، اس کا انکشاف نہیں کیا گیا، تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ کوہلی مالدیپ میں اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے تھے۔ (انسٹاگرام)