بالی ووڈ کے مشہور فلم میکر ساجد خان پر سال 2018 میں چل رہے می ٹو مہم کے دوران ایک دو نہیں بلکہ تین خواتین نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا ۔ ایک خاتون صحافی سمیت دو اداکاراوں نے ساجد خان پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا ، جس کا اثر یہ ہوا کہ ساجد خان کو ڈائریکٹر کے طور پر ہاوس فل چار سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ ان الزامات کے بعد سے ہی ساجد خان میڈیا سے دوری بنائے ہوئے ہیں ، لیکن ایک مرتبہ پھر ساجد خان کچھ ایسے ہی الزامات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ ساجد خان پر ماڈل پاولانے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے ۔