بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو یاد کرکے پھر چھلکا ان کی اہلیہ کا درد ، نہیں بھلا پارہی ہیں جانے کا غم ، کہی یہ بات
عرفان خان (Irrfan Khan) کا کنبہ اب تک ان کے جانے کے صدمے سے باہر نہیں آیا پایا ہے ۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدار (Sutapa Sikdar) نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے شوہر کو یاد کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے دنیا کو اپریل ماہ میں ہی الوداع کہہ دیا تھا ۔ اچانک آئی ان کی موت کی خبر نے پوری فلم انڈسٹری اور ان کے فینس کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ وہ کافی وقت سے کینسر میں مبتلا تھے ۔ تصویر : ستاپا فیس بک ۔

عرفان خان بھلے ہی اب اس دنیا میں نہیں ہیں ، لیکن اپنی شاندار اداکاری کے ذریعہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

عرفان خان کا کنبہ تو اب تک اس صدمے سے باہر نہیں آیا پایا ہے ۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے شوہر کو یاد کیا ہے ۔ تصویر : ستاپا فیس بک ۔

ستاپا سکدارنے حال ہی میں عرفان خان کی یاد میں ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے ۔ اس پوسٹ میں ایک انتہائی خوبصورت تصویر بھی ہے ۔ تصویر : ستاپا فیس بک ۔

تصویر میں ڈھیر ساری گرینری نظر آرہی ہے ۔ اس میں ایک چھوٹا سا تالاب بھی نظر آرہا ہے ۔ پتھروں کے درمیان بنے اس تالاب میں انتہائی خوبصورت کمل کے پھول بھی نظر آرہے ہیں ۔ تصویر : ستاپا فیس بک ۔

ستاپا نے اس تصویر کے کپشن میں کمل سے بھرے اس تالاب کی کہانی بتائی ہے ۔ ستاپا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : یہ کمل کے پھول تمہیں یاد کرتے ہیں عرفان ۔ تم نے کتنی مشکل سے انہیں ایک بوتل میں اگایا تھا اور پھر انہیں کھلانے کیلئے ایک جگہ تیاری تھی ۔ تصویر : ستاپا انسٹاگرام ۔

کیپشن کے ذریعہ ستاپا نے بیان کیا کہ کس طرح عرفان نے ان کمل کے پھولوں کا خیال رکھا تھا اور اس خوبصورت تالاب کے ساتھ اپنے پیچھے ایک خوشگوار یاد چھوڑ کر گئے ہیں ۔

بتادیں کہ عرفان ہائی گریڈ نیورواینڈوکرائن کینسر میں متبلا تھے ۔ وہ اس سے صحت یاب ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی درمیان ان کی ماں کی موت خبر آئی اور فورا ہی عرفان کی حالت بگڑنے کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

عرفان کی شکل میں فلم انڈسٹری نے ایک بہترین انسان اور انتہائی باصلاحیت اداکار کو کھودیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔