سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) ان دنوں اپنے رومانس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس سے قبل خبریں تھیں کہ دونوں کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہے اور انہوں نے بریک اپ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم، سدھارتھ-کیارا نے 'بھول بھولیا 2' کی اسکریننگ میں ایک ساتھ شامل ہوکر ان تمام افواہوں کو رد کردیا۔ تاہم یہ دونوں اپنے تعلقات کے بارے میں ابھی تک خاموش ہیں۔ دریں اثنا، کیارا نے اپنے کمرے والے رومرڈ بوائے فرینڈ کی تعریف کی ہے اور اسے 'سب سے خوبصورت کو اسٹار' کہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی فلم شیر شاہ کی شوٹنگ کے دوران کے بعد سے سرخیوں میں آئی تھی۔ یہ فلم گزشتہ سال او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں کیارا-سدھارتھ کی کیمسٹری کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں اکثر پارٹیوں اور ایوارڈ نائٹس شو میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ لیکن ان دونوں نے ابھی تک اپنے رلیشن شپ کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اپنی خاص کیمسٹری کی وجہ سے یہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
بالی ووڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'جگ جگ جیو' ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ فلم میں پہلی بار کیارا اڈوانی، نیتو کپور، ورون دھون اور انل کپور ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کے تمام ستارے ایک ساتھ پروموشن کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، اداکارہ نیتو اپنی آن اسکرین بہو کیارا اڈوانی کی تعریف کرنے کی وجہ سےچرچا میں ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم 'جگ جگ جیو' ایک فیملی ڈرامہ فلم ہے۔ اس کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں جہاں انل-نیتو شوہر اور بیوی کے طور پر ورون دھون کے والدین بن گئے ہیں۔ دوسری جانب کیارا ورون دھون کی بیوی کے کردار میں مداحوں کا دل جیتنے والی ہیں۔ ایسے میں جب 'انڈیا ٹوڈے' کے ساتھ گفتگو کے دوران نیتو کپور سے پوچھا گیا کہ کیا خوشگوار ازدواجی زندگی happy marriage کا کوئی راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے بڑا دلچسپ جواب دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتو نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا بنیادی منتر صبر ہے۔ اس کے علاوہ پرسکون رہیں کیونکہ کوئی بھی دو لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے، ہر ایک کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔ ہر شادی میں ایڈجسٹمنٹ اور قربانیاں ہوتی ہیں، اس لیے آپ کو صبر کرنا چاہیے تاکہ آپ اسے بہترین بنا سکیں۔ تاہم آج کے دور میں لوگ بہت جلد تھک جاتے ہیں اور نتیجہ بریک اپ اور طلاق کی صورت میں نکلتا ہے، ہم ایسے فیصلے لینے میں بہت جلد بازی کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں، آپ کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا اور سمجھنا ہوگا کہ کون سی چیزیں اہم ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) گزشتہ دنوں اپنے بریک اپ کی خبروں کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ خبریں تھیں کہ دونوں نے راستے جدا کر لیے۔ لیکن کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں جس طرح سے دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس سے یہ واضح ہوگیا کہ اس وقت دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ حال ہی میں دونوں ایک بار پھر ایک ایوارڈ شو میں ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت خوش ہوئے۔ اس ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں سب کچھ بھول کر بس اپنی باتوں میں گم ہیں۔
کیارا اڈوانی (Kiara Advani) بالی ووڈ کی خوبصورت اور کامیاب اداکارہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) کے ساتھ افیئر کی خبروں کے بارے میں کھل کر اپنی بات رکھی ہے۔ کیارا اڈوانی ایسی افواہوں سے حیران ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ آخر کون ہے جو اس طرح کی خبر پھیلا رہا ہے؟ (تصویر کریڈٹ: kiaraaliaadvani/Instagram)
کیارا اڈوانی نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے ایک انٹرویو میں اپنی پرسنل لائف کو لے کر افواہوں کے بارے میں کہا کہ ’ایسی افواہوں کی وجہ سے اپنی پرسنل لائف کو محفوظ محسوس نہیں کرتی ہوں۔ شکر ہے کہ پروفیشنل فرنٹ پر میں نے کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا، جس سے میری فیملی متاثر ہو، لیکن پرسنل فرنٹ پر جب دو لوگوں کو آپس میں جوڑا جاتا ہے تب جاننا چاہتی ہوں کہ ایسی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں‘۔ (تصویر کریڈٹ: kiaraaliaadvani/Instagram)
جمعرات کو کیارا اڈوانی ممبئی کے ایک ایوارڈ فنکشن میں اسپاٹ کی گئی تھی۔ اس فنکشن میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں نے 2021 میں فلم ’شیر شاہ‘ میں کام کیا تھا۔ ان کی کئی تصاویر ایک ساتھ دیکھی گئی تھی۔ اسی درمیان ان کے بریک اپ کی خبر بھی آئی،لیکن ایک بار پھر ان کے ڈیٹنگ کی خبریں آرہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: kiaraaliaadvani/Instagram)
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی پروفیشنل اور پرسنل لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں ۔ جہاں جلد ہی وہ بھول بھولیا 2، جگ جگ جیو جیسی فلموں میں نظر آنے والی ہیں تو وہیں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بریک کی وجہ سے بھی کافی موضوع بحث ہیں ۔ حالانکہ یہ بات اور ہے کہ کیارا اور سدھارتھ نے کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کو آفیشل نہیں کیا ہے۔ ان سب کے درمیان ان کے کچھ اسٹائلش اور کلاسی لکس سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں، جن میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ کیارا کی ان تصاویر کو فیسن جم کر پسند کررہے ہیں۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kiaraaliaadvani
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اپنے رلیشن شپ کو لیکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو قبول نہیں کیا ہے لیکن اکثر دونوں ساتھ میں اسپاٹ ہوتے رہتے ہیں۔ مالدیپ (Maldives) سے لوٹنے کے بعد دونوں حال ہی میں ایک لنچ ڈیٹ پر دیکھے گئے تھے۔
کیارا کے یوم پیدائش پر اداکار اور ان کے ریومرڈ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرکے لکھا، یوم پیدائش مبارک ہو کی Ki ۔ تمہارے ساتھ شیر شاہ کی جرنی شاندار رہی۔ اس کے ساتھ ڈھیر ساری یادیں جڑ گئی ہیں۔ امیزنگ، بگ لو۔ وہیں اداکارہ یہ دیکھ کر اتنی خوش ہو گئیں کہ انہیں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا شکریہ کیپٹن ۔ (:sidmalhotra/kiaraaliaadvani/Instagram)
ممبئی: کیارا اڈوانی (Kiara Advani) انڈسٹری کی ان اداکارہ میں سے ایک ہیں، جنہیں بہت ہی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی خاص جگہ بنا لی ہے۔ وہ بالی ووڈ اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ہی اپنے بہترین ڈریسنگ سینس کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ کیارا اڈوانی اپنے خوبصورت انداز سے ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ آج کیارا اڈوانی کا یوم پیدائش (Happy Birthday Kiara Advani) ہے، تو چلئے اس خاص موقع پر آپ کو ان سے متعلق کچھ خاص باتیں بتاتے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: @kiaraaliaadvani)
واضح رہے کہ کیارا کا اصلی نام کیارا اڈوانی نہیں بلکہ عالیہ اڈوانی ہے۔ لیکن، بالی ووڈ میں انٹری کے لئے انہوں نے اپنا نام بدل لیا۔ کیونکہ بالی وووڈ میں پہلے ہی عالیہ بھٹ انٹری کرچکی تھیں اور کافی بڑی اسٹار بن چکی تھیں۔ ایسے میں سلمان خان نے انہیں اپنا نام بدلنے کا مشورہ دیا۔ (تصویر کریڈٹ: @kiaraaliaadvani)
کیارا نے کہا کہ سدھارتھ وہ شخص ہے جسے شیرشاہ (Shershaah) فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹھیک سے جان پائی۔ وہ ایسے شخص ہیں جو اسکرپٹ اور ایڈٹ کے وقت انٹیلیجینٹ ہو جاتے ہیں جب وہ اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں تو پورا فوکس ان کا اسی پر ہوتا ہے۔ ان کی فلم شیرشاہ کرگل نائک اور پرم ویر چکر اعزاز پانے والے ہندستانی فوج کے کیپٹن عکرم بترا کی زندگی پر بیسڈ ہے۔
لیکمی فیشن ویک (Lakmé Fashion Week 2021 ) کا انعقاد اس مرتبہ فیشن ڈیزائن کاونسل آف انڈیا اور لکمے فیشن ویک نے مل کر کیا ہے ۔ ملک بھر کے تمام ڈیزائنروں نے اپنے اپنے ڈیزائن کی جھلک پیش کی ۔ فیشن ویک میں ہر دن ایک سے بڑھ کر ایک ڈیزائن دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ وہیں اس کا حصی بنیں بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے کچھ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ تصویر : Instagram @kiaraaliaadvani
گزشتہ کچھ دنوں سے جس طرح کیارا اور سدھارتھ مل رہے ہیں اس سے لوگ یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ کہیں اب دونوں اپنے رلیشن کو ایک اسٹیپ اور آگے بڑھانے کا پلان تو نہیں کر رہے ہیں۔ وہیں اب سامنے آرہا ہے کہ کیارا نے اپنے رلیشن شپ (Kiara Advani broke silence about her relationship) کو لیکر انکشاف کر دیا ہے۔ دراصل کیارا نے بغیر سدھارتھ ملہوترا کا نام لئے بتا دیا ہے کہ وہ اداکار کو ڈیٹ کر رہی یہں۔ Instagram
بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اپنے رلیشن شپ کو لیکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو قبول نہیں کیا ہے لیکن اکثر دونوں ساتھ میں اسپاٹ ہوتے رہتے ہیں۔ مالدیپ (Maldives) سے لوٹنے کے بعد دونوں حال ہی میں ایک لنچ ڈیٹ پر دیکھے گئے تھے۔ تصویر، انسٹاگرام۔
بالی ووڈ کے کئی اسٹارز نئے سال کا جشن منانے ان دنوں مالدیپ گئے ہوئے ہیں، جس میں سے ایک نام کیارا اڈوانی کا بھی ہے ۔ کیارا جب سے مالدیپ گئی ہیں ، تب سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کئی تصویریں شیئر کی ہی ۔ اسی دوران انہوں نے اپنی کچھ تازہ تصویریں ایک مرتبہ پھر شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں ۔ تصویر : Instagram @kiaraaliaadvani
حال ہی میں کیارا فلم لکشمی میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں ، جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم کو ناظرین کا بھرپور پیار ملا تھا ۔ وہیں ان دنوں ان کی ایک اور فلم اندو کی جوانی سنیماگھروں میں چل رہی ہے ، جس کا ملتا جلتا ریویو سامنے آیا ہے ۔ تصویر : Instagram @kiaraaliaadvani