کرینہ کپور (Kareena Kapoor) ان دنوں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پیارے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (Jehangir Ali Khan) کی پیاری تصاویر شیئر کر کے کافی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے 'جہانگیر ' کی نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر کو 'مارننگ میس' کا نام دیا ہے۔
نئی دہلی : کرینہ کپور خان اور ان کے بچے تیمور و جیہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور سلیبریٹیز میں شمار ہیں ۔ پیپراجی کے خاص کر تینوں ہی پسندیدہ ہیں ۔ کرینہ ، تیمور یا جیہ جب بھی دیکھے جاتے ہیں تو ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں ، لیکن ایسا سیف علی خان کے ساتھ نہیں ہے ۔ وہ کافی کم اسپاٹ کئے جاتے ہیں اور انہیں پیپراجی سے کلک کروانا پسند بھی نہیں ہے ۔ وہ بہت کم پیپراجی یا میڈیا کے سامنے پوز دینا پسند کرتے ہیں ۔ فائل فوٹو ۔
کرینہ کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان کو اپنی بیوی کرینہ یا بچوں جتنا پوز دینا پسند نہیں ہے ۔ کرینہ نے سیف علی خان کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کہ سیف کو پوز دینا پسند نہیں ہے کیونکہ ان کی طاقتور شخصیت ہے جو جو خاموشی پسند کرتی ہے ۔ تصویر : kareenakapoorkhan/instagram
کرینہ کپور نے ہیلو میگزین کی سیف علی خان کی پروفائل شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کہ پٹودی کے نواب ، شرمیلا ٹیگور اور نواب منصور علی خان کے بیٹے اور ایک اداکار جو اپنے ہر کردار میں ایک دم ہاتھ میں دستانے کی طرح فٹ بیٹھتے ہیں ، سیف علی خان کارڈن بلیو رائل ہیں ۔ ان کا کنبہ یعنی کرینہ کپور اور دو بیٹے تیمور اور جہانگیر پیپراجی سے خوش ہیں ، کیمروں کو فیس کرنا پسند کرتے ہیں ۔ وہیں خان ایک پاورفل شخص ہیں جو خاموشی پسند کرتے ہیں ۔(Photo Credit- kareenakapoorkhan/Instagram)