உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سامنے آئی Alia Bhatt کی مہندی تقریب کی تصویر، رنبیر کپور کی بہن نے خود کردی لیک

    کرشمہ کپور نے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے پیروں کی مہندی فلانٹ کرتے ہوئے نظر آئیں۔ جو عالیہ بھٹ کی مہندی تقریب کی ہے۔ حالانکہ شادی کو لے کر کسی طرح کی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آیا تھا لیکن حال ہی میں اس جوڑی کی پہلی فلم براہمستر کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اس جوڑی کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد دے کر پہلا آفیشیل اعلان کردیا ہے ۔ وہیں آپ کو بتاتے چلیں کہ جوڑے کی شادی جمعرات 14 اپریل کو ہے۔ رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔