کٹرینہ کیف Katrina Kaif) اپنی زندگی میں جو بھی کرتی ہیں، چاہے وہ پروفیشنل لائف ہو یا ذاتی زندگی اس میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر پہچان بنائی ہے اور اب اداکارہ خود کو ایک اچھی بہو ثابت کرنے کے لیے بھی سخت محنت کر رہی ہیں۔
اس پر کٹرینہ کیف کے مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکی کی ماں یعنی ان کی ساس ان کی بہت مدد کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کٹرینہ آج مکمل کھانا پکانے کے قابل ہیں۔ وکی کی ماں نے انہیں سکھایا ہو گا لیکن پوری دلچسپی لینے اور کم وقت میں سب کچھ سیکھنے کا سہرا کٹرینہ کو جاتا ہے۔ کٹرینہ بہت جلد کوشل فیملی میں شامل ہو گئی ہیں۔ مسٹر اینڈ مسز شیام کوشل کو یہ چیز بہت پسند ہے۔