உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف ۔ وکی کوشل کی شادی کی کئی اندیکھی Photos آئیں سامنے ، تصاویر وائرل

    کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی (Katrina Kaif Vicky Kaushal Wedding) نو دسمبر کو ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سے شادی کی کئی تصویریں سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہیں ۔ ان میں کچھ تصویروں کو خود کیٹ ۔ وکی نے شیئر (Katrina Vicky Wedding Photos) کیا تھا ۔ اب جوڑے کی شادی کی کچھ اندیکھی تصویریں سامنے آئی ہیں ۔ ان تصویروں کو وکی کوشل کے کنبہ والوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔ ایک تصویر میں اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی (Neha Dhupia and Her Husband Angad Bedi) بھی نظر آرہے ہیں ۔