مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بہت ہی کم عرصہ میں اپنی شناخت بنالی ہے ۔ انہوں نے سال 2018 میں آئی فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی فلموں میں نظر آچکی ہیں ۔ لیکن بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے بھلے ہی گلیمر ورلڈ میں ابھی تک قدم نہیں رکھا ہو، مگر ان کے بھی چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ تصویر : Instagram @khushi05k