بالی ووڈ میں کب کیا ٹرینڈ بن جائے یہ کہہ پانا کافی مشکل ہے ۔ آج کل بالی ووڈ میں ایک بات کافی تیزی سے رائج ہورہی ہے اور وہ شادی کا مہورت ہے ۔ ہندو رسم و روج اور روایات کی مانیں تو شادیوں کیلئے اچھا وقت علی الصبح کا وقت یا پھر رات کا وقت ہوتا ہے ۔ روایات کے مطابق اکثر شادیاں یا تو علی الصبح یا پھر رات میں ہوتی ہیں ، لیکن بالی ووڈ میں اب نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے ۔ ستارے اب رات اور دن کو چھوڑ کر شام یعنی غروب ہوتے ہوئے سورج کی روشنی میں شادی کرتے ہیں ۔
ڈوبتے ہوئے سورج کی روشنی کے درمیان شادی کرنے کے پس منظر میں نہ تو کوئی روایت ہے اور نہ ہی کوئی خاص رسم و رواج ، اس کے پیچھے صرف کیمرے کا ایک کلک ہے ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا مصیبت ہے تو آپ کو بتادیں کہ شام کا وقت ایسا وقت ہوتا ہے جس میں کھینچی گئی تصاویر کافی شاندار ہوتی ہیں ۔ بالی ووڈ ستارے اس روشنی کے دیوانے ہیں اور اب زیادہ تر شادیاں شام کے وقت میں ہونے لگی ہیں ۔ بالی ووڈ جوڑوں کی کچھ تصویروں میں آپ اس کو بخوبی دیکھ سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ اداکاراوں میں اس روشنی کو لے کر ایک الگ ہی کریز نظر آتا ہے ۔