ممبئی: ان دنوں کنگنا رناوت ایکتا کپور کے ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں ہوسٹ کے طور پر نظر آ رہی ہیں۔ یہ شو کسی نہ کسی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔ شو میں کنٹیسٹنٹس اکثر خود سے متعلق حیران کن انکشافات کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ شو کی میزبان کنگنا رناوت نے اپنے بارے میں انتہائی افسوسناک انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں بتاتے ہوئے وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔ کنگنا رناوت نے حال ہی میں شو میں جو انکشاف کیا وہ ان کے بچپن سے جڑا تھا۔ تصویر : Instagram @altbalaji
کنگنا رناوت نے بتایا کہ وہ بچپن میں جنسی استحصال کا شکار ہوچکی ہیں۔ دراصل شو کے تازہ ایپی سوڈ میں کنٹیسٹنٹ منور فاروقی نے اپنے بچپن کے صدمہ کے بارے میں بات کی ۔ اپنے راز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج تک انہوں نے یہ راز کسی سے شیئر نہیں کیا۔ جب وہ صرف 6 سال کے تھے تو ان کے ساتھ کچھ غلط چیزیں ہوئیں۔ وہ 4-5 سال تک کچھ سمجھ نہیں سکے ۔ لیکن ایک وقت پر چیزیں بہت زیادہ بڑھ گئیں ۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram@kanganaranaut)