ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور حسینہ اور ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ لوگ ملائیکہ کی لو لائف میں بھی کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ سال 2017 میں اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائیکہ اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ملائیکہ اور ارجن بھی اپنے ریلیش شپ کے بارے میں کھل کر باتیں کرتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا نے 1998 میں ارباز خان سے شادی کی تھی ۔تصویر: Instagram@malaikaaroraofficial, arbaazkhanofficial
اس کے بعد تقریباً 19 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔ حالانکہ اس سے پہلے ملائیکہ اروڑہ نے انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے اگلے جنم میں بھی خان خاندان کی بہو بننا چاہیں گی۔ اس کے باوجود ملائیکہ کی خواہشیں اس جنم میں ٹھنڈی پڑ گئیں۔ تصویر: Instagram@arbaazkhanofficial, malaikaaroraofficial
ملائیکہ اروڑا نے 2017 میں طلاق کے بعد ارجن کپور کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب ارباز خان اپنی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے ساتھ تعلقات کو لے کر موضوع بحث رہے ہیں۔ تصویر : Instagram @malaikaaroraofficial, @arjunkapoor, @arbaazkhanofficial