اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کی اس سیلفی نے لوگوں کو بنایا دیوانہ ، مداح نے پوچھا : ارجن کہاں ہیں ؟
بالی ووڈ (Bollywood) اداکارہ ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں ، جواپنی فٹنیس کا پورا خیال رکھتی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں ، جواپنی فٹنیس کا پورا خیال رکھتی ہیں ۔ لاک ڈاون کے ان دنوں میں ملائیکہ گھر پر سیلف آئیسولیشن میں ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فرینڈ سے مخاطب ہورہی ہیں ۔ حال ہی میں ملائیکہ کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر کافی دھمال مچا رہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

یوں تو ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سیلفیوں کا ایک مجموعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس میں ان کے الگ الگ موڈس دکھائی دیتے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

کسی میں وہ شرارت ، مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں تو کسی میں آرام کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ نے لکھا کہ لاک ڈاون میں الگ الگ اسٹیج ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ملائیکہ کی ان تصویروں کو فینس فنی ، کیوٹ اور خوبصورت جیسے ٹیگ دے رہے ہیں ۔ ہمیشہ کی طرح ملائیکہ کی یہ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر دھمال مچا رہی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ملائیکہ کے فینس کو ان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے ۔ ایک فین نے تو ملائیکہ سے یہاں تک پوچھ ڈالا کہ ارجن کپور کہاں ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر بھی سرخیوں میں رہی ہیں ۔ حال ہی میں ارجن کپور نے اپنی لو لائف کو لے کر بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک لائیو انٹرویو کے دوران کھل کر بات چیت کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انٹرویو کے دوران ایک فین نے پوچھا کہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کو لے کر آپ کے کیا پلانس ہیں ؟ اس پر ارجن کپور نے انتہائی دلچسپ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گا سب کو بتادوں گا ۔ فی الحال کوئی پلان نہیں ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ابھی شادی ہوگی بھی تو کیسے ، اگر کرنی بھی ہوگی ۔ ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس کے بارے میں ابھی سوچا بھی نہیں ہے ، میں کچھ بھی نہیں چھپاوں گا ۔ فی الحال نہ تو ان کا اور نہ ہی ملائیکہ کا شادی کو لے کر کوئی پلان نہیں ہے ۔ وہ دونوں اپنے رشتے میں جہاں پر بھی ہیں ، کافی خوش ہیں ۔ فائل فوٹو ۔