اپنے زمانے کے افسانوی فلم اداکار اور ممبر پارلیمنٹ ونود کھنہ کا جمعرات کی صبح ایک اسپتال میں کینسر سے انتقال ہو گیا۔ اپنی بااثر کردار کے لئے مشہور اس اداکار نے 70 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ دیر شام کو ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی ۔ ان کی رسومات میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی اور نم آنکھوں کے ساتھ ان کو الوداع کہا ۔