بالی ووڈ کیلئے بیحد ہی مایوسی بھرا رہا ہے سال 2020، الوداع کہہ گئے یہ ستارے، رلادیں گی تصویریں
فلمی دنیا کے لئے 2020 مسلسل ایسی خبریں لارہا ہے کہ بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور پھر 3 جولائی کو (choreographer) سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی تھی۔ وہیں اب ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جگدیپ نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جگدیپ کی موت سے بالی ووڈ کو ایک بہت بڑا صدمہ لگا ہے۔

فلمی دنیا کے لئے 2020 مسلسل ایسی خبریں لارہا ہے کہ بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور پھر 3 جولائی کو (choreographer) سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی تھی۔ وہیں اب ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جگدیپ نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جگدیپ کی موت سے بالی ووڈ کو ایک بہت بڑا صدمہ لگا ہے۔

سال 2020 بالی ووڈ کیلئے بیحد ہی دکھ بھرا ثابت ہوا ہے۔ سال کے چھ مہینوں میں ہی بالی ووڈ نے کئی قد آور ستاروں کو کھودیا ہے۔ اداکار عرفان خان کا اسی سال 29 اپریل 2020 کو انتقال ہوگیا۔

مشہور اداکار رشی کپور کا 30 اپریل 2020 کو انتقال ہوا تھا۔ وہ کافی وقت سے کینسر جنگ لڑ رہے تھے۔

اس کے بعد بالی ووڈ سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا۔ اس ابھرتے اداکار نے بھی 14 سال 2020 میں ہی اپنی زندگی کو کچھ اس طرح سے ختم کیا کہ ابھی تک پورا بالی ووڈ کے ساتھ۔ساتھ دنیا بھر میں سنسنی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ سشانت کی موت کے بعدفلم انڈسٹری میں نیپوٹزم ک لیکر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر (choreographer) سروج خان بھی ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ سروج خان کا 3 جولائی 2020 کو دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال ہو گیا۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جگدیپ جعفری (Jagdeep jaffrey) کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اداکار کئی بیماریوں سے متاثر تھے اور طویل وقت سے ان کا علاج جاری تھا۔ اداکار نے 8 جولائی2020 کو 81 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ جگدیپ نے کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا۔ انہوں نے فلم شعلے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا اصلی نام سید اشتیاق جعفری تھا۔

اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی (Sushant Singh Rajput Suicide case) کا معاملہ سامنے آیا اور اب سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی ہے۔

ممبئ: معروف فلم اداکار جگدیپ جعفری کو آج یہاں جنوبی ممبئی کے مجگاوں علاقہ میں واقع رحمت آباد قبرستان میں بعدنمازظہرسپرد خاک کردیاگیا ہے۔ قبرستان میں خواتین سمیت اہل خانہ اور کئی عزیز واقارب موجود تھے۔ کل ہند ادارہ تحفظ حسنیت کے صدر اور حیدری فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ذوالفقار زیدی کے مطابق مرحوم مذہبی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے تھے، محرم کی مجالس میں شریک ہوتے تھے اور 7محرم الحرام سے متواتر اعزاداری میں شریک ہوتے تھے، مغل مسجد اور قیصر باغ کی مجالس میں بھی شریک ہوتے اور سبیلوں پر جاتے اورعطیات بھی دیتے تھے۔ کیونکہ ان کے پرستار جمع ہوجاتت تھے، اس لئے احتیاطاً وہ چہرے پر رومال باندھ لیتے تھے۔

واضح رہےکہ جگدیپ جعفری گزشتہ شب 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے 50 کے عشرے میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلمی کیریئر شروع کیا اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ جگدیپ جعفری کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور بیٹیاں بھی ہیں جبکہ دوبیٹےجاوید جعفری اور نوید جعفری بھی فلموں میں سرگرم ہیں، جبکہ جاوید جعفری نے اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں۔ نوید ٹی وی پر سرگرم ہیں۔جگدیپ جعفری نے 1951 میں بی آرچوپڑہ کی فلم افسانہ سے بطورچائلڈ آرٹسٹ آغاز کیا تھا، اس کے بعد ’ اب دلی دور نہیں، منا، دو بیگھہ زمین اور آرپار‘ میں بھی نظر آ ئے۔ انہوں نے ہندی فلموں میں ہیرو کے رول بھی کئے، جن میں بھابھی، برکھا اور بندیا جیسی فلمیں شامل ہیں۔

سال 1968 میں فلم ’برہمچاری’ سے انہوں نے مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے درمیان شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ 1975 میں بنی رمیش سپی کی 70ایم ایم فلم شعلے میں انہیں سورما بھوپالی کے کردار نے مزید شہرت دلائی تھی۔حالانکہ یہ پردے پرکچھ دیرکے لئے ہی نظر آئے، لیکن ان کے بھوپالی اندازکو لوگ بھلا نہیں پائے ہیں۔ جگدیپ جعفری ’ہم پنچی ایک ڈال کے‘ نامی فلم کو ہمیشہ یاد کرتے تھے کیونکہ وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے انہیں نجی طور پر انعام دیا تھا۔ انہوں نے400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی۔ پھر کچھ فلموں میں انہوں نے لیڈ رول بھی نبھایا۔ شمی کپور کی فلم برہمچاری سے ان کا کامیڈین بننے کا سفر شروع ہوا۔ فلم انداز اپنا۔اپنا میں انہوں نے سلمان خان کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

اپنے کریئر کے دوران جگدیپ نے تقریبا 400 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو سب سے زیادہ پہچان ملی شعلے میں سورما بھوپالی کے کردار سے۔ فلم شعلے کے علاوہ جگدیپ جعفری، منا، لیلا مجنوں، انداز اپنا۔اپنا، خونی پنجہ اور مورچہ جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔

اداکار کی موت کو لیکر پولیس ابھی تک سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے مینیجر، کریئٹو منیجر، مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی اور نوکروں سے بھی پوچھ۔گچھ کرچکی ہے۔ اس درمیان یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اپنی موت سے کچھ دیر پہلے تک خود کو گوگل(Sushant Singh Rajput Googled Himself) پر سرچ کررہے تھے۔

جانچ کرنے والوں کے مطابق، اداکار نے پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگانے کے لئے رات میں پہننے والے ہرے رنگ کے سوتی گاون کا استعمال کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) کی خودکشی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی موت کی وجہ کو لیکر طرح۔طرح کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ جہاں کچھ ڈپریشن کو اداکار کے اس قدم کے پیچھے کی وجہ بتارہے ہیں تو وہیں بالی ووڈ میں بھی اداکات کے انتقال کو لیکر دو پارٹیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ سلیبرٹیز سشانت کے اس قدم کی وجہ سے بالی ووڈ میں نیپٹوزم یعنی اقرباپروری کو بتارہے ہیں۔ (تمام تصاویر: انسٹاگرام۔)

آپ کو بتادیں کہ ۱۴ جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی کے باندرہ میں واقع گھر پر مردہ پائے گئے تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

<br />بتادیں کہ گزشتہ 14 جون کی دوپہر اداکار سشانت سنگھ کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا ۔ اس کو خودکشی بتایا جارہا ہے ۔ تاہم پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس نے اب تک درجنوں افراد سے پوچھ گچھ کی ہے ، جس میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی اور سشانت کے منیجر وغیرہ شامل ہیں ۔ سشانت کی پوسٹ مارٹم میں گلے پر زور پڑنے کی وجہ سے موت ہونے کی وجہ سامنے آئی ہے ۔ مگر پولیس کئی پہلووں سے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

بالی ووڈ اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ منگل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد 53 سالہ اداکار کو کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال (kokilaben dhirubhai ambani hospital) میں داخل کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کا 2018 سے کینسر سے جوجھ رہے تھے۔ بتادیں کی ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد ان کے جسد خاکی کو اسپتال سے سیدھے وارسووا کے قبرستان لے جایا گیا اور 3 بجے ان کی آخری رسوم ممبئی ورسووا قبرستان میں اداہوئی۔

عرفان کی شکل میں فلم انڈسٹری نے ایک بہترین انسان اور انتہائی باصلاحیت اداکار کو کھودیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

عرفان خان بھلے ہی اب اس دنیا میں نہیں ہیں ، لیکن اپنی شاندار اداکاری کے ذریعہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بتادیں کہ بالی ووڈ کے قدآور اداکار رشی کپور اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے 67سال کی عمر 30 اپریل کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی تھی ۔اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

بتادیں کہ سروج خان کے کنبے نے ان کی آخری سفرکو صبح میں پورا کیا۔ دراصل ممبئی میں کوروناوائرس کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سروج خان کی فیملی کو ہدایت دی تھی کہ آخری وداعی میں صرف 50 سے زیادہ لوگ شامل نہیں ہوں گے۔ پولیس کی اس ہدایت کی پیروی کرتے ہوئے سروج خان کو بغیر دیر کئے نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا۔

بالی ووڈ میں ان کی کوریو گرافی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ سروج خان نے سری دیوی سے لے کر مادھوری دکشت تک کئی اداکارہ کو ڈانس میں نپن بنایا اور ان کے کیریئر کو الگ سمت دی۔ ایسے میں ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے۔

سروج خان نے صرف تین سال کی عمر سے ہی بطور بیک گراونڈ ڈانسر اپنا کیریئر شروع کردیا تھا۔ انہیں 1974 میں پہلی بار ’گیتا میرا نام’ سے بطور کوریو گرافر فلم انڈسٹری میں بریک ملا تھا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا (Social Media) سے لے کر انڈسٹری کے اندر تک ہر جگہ نیپوٹزم (اقربا پروری) کو لے کر زبردست بحث چھڑ گئی ہے، جہاں ایک طرف لوگ کئی فلم میکرس پر تنقید کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسٹارکڈس پر بھی طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ اس درمیان اداکارہ روینہ ٹنڈن (Raveena Tondon) نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے نیپوٹزم (Nepotism) کو لے کر بات چیت کے دوران ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ 14 جون کی دوپہر اداکار سشانت سنگھ کو ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا ۔ اس کو خودکشی بتایا جارہا ہے ۔ تاہم پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس نے اب تک درجنوں افراد سے پوچھ گچھ کی ہے ، جس میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی اور سشانت کے منیجر وغیرہ شامل ہیں ۔ سشانت کی پوسٹ مارٹم میں گلے پر زور پڑنے کی وجہ سے موت ہونے کی وجہ سامنے آئی ہے ۔ مگر پولیس کئی پہلووں سے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملہ میں جانچ کرنے والوں نے بتایا ہے کہ وہ اس کپڑے کی صلاحیت کی جانچ کریں گے جس کا راجپوت نے پھانسی لگانے کے لئے مبینہ طور پر استعمال کیا تھا۔ تاکہ یہ پتہ چل سکے یہ کپڑا اداکار کے برابر وزن اٹھانے میں اہل ہے یا نہیں۔

چودہ جون کو باندرا واقع ان کے گھر پر جب پولیس پہنچی تھی تب تک سشانت کی لاش اتاری جا چکی تھی۔ لاش کو لٹکتے ہوئے پولیس نے نہیں دیکھا تھا۔

جانچ کرنے والوں کے مطابق، اداکار نے پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگانے کے لئے رات میں پہننے والے ہرے رنگ کے سوتی گاون کا استعمال کیا تھا۔

اس کے علاوہ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا بیان پیر کے روز درج کیا جائے گا۔ ایک پولیس آفیسر نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ باندرا پولیس نے بھنسالی کو سمن جاری کیا ہے۔ وہ پیر کے روز جانچ میں شامل ہوں گے اور تبھی ان کا بیان درج کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی فیملی نے واضح کیا کہ سشانت کے والد کے کے سنگھ (K.K singh) ٹویٹر(Twitter) پر نہیں ہیں۔ کچھ میڈیا خبروں میں یہ دعویٰ کیا جاگیا تھا کی سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے ٹویٹ کرکے اداکار سشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایس دھونی دا انٹولڈ اسٹوری جیسی فلم میں دھونی کا کردار نبھاکر لوگوں کے دلوں میں اپنا خاص مقام بنانے والے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 کو باندرا میں واقع اپنے رہائش گاہ پر پھندے سے لٹکے مردہ پائے گئے تھے۔

ان دعوؤں کو خارج کرتے ہوئے کنبے کے ایک ذرائع نے کہا ، "انہوں نے اس طرح کے کسی بھی اکاؤنٹ (ٹویٹر) کیبات سے انکارکیا ہے اور اس کے پیچھے سرگرم لوگوں سے درخواست کی ہے کہ لوگوں میں اس طرح کے بھرم نہ پھیلائیں ذرائع کے مطابق فیملی نے سشانت کی موت کو لیکر 27 جون کے بعد سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ 27 جون کو دئے اپنے بیان میں ان سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی فیملی نے سنیما، کھیل اور سائنس کے شعبوں میں ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کرنے کی بات کہی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی فیملی نے میڈیا کو کسی بھی طرح کا انٹرویو نہیں دیا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا ہر کوئی اس طرح کی پوسٹ کی ہے۔ غور طلب ہے کہ میڈیا کی کچھ خبروں کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ سشانت کے والد نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ ان کےبیٹے کا قتل ہوا ہے جسے کچھ لوگ خودکشی ثابت کرنے میں لگے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم دل بےچارہ 24 ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide) کے بعد ابھی تک ان کا کنبہ موت کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکا ہے ۔ اداکار اپنے کنبہ کے سب سے چھوٹے اور لاڈلے تھے ۔

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے گھر والے اور ان کے فینس بہت غمگین ہیں۔ سشانت نے دنیا کو 34 سال کی عمر میں اس طرح الوداع کیوں کہا، یہ کنبے کے ساتھ ان کے فینس کو بھی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اداکار کے انتقال کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے پرانے ویڈیوز اور تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں ان کا الگ الگ انداز دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سشانت کے انتقال کے بعد طرح طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ان کے والد پر کیا گزر رہی ہوگی،جس نے عمر کے اس مرحلے میں اپنا اکلوتا بیٹا کھو دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر سشانت سنگھ راجپوت کے والد کی بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر گھر والوں کے ذریعے کرائی گئی تیرہویں (prayer meeting)کی ہے۔ جس میں وہ اپنے بیٹے کی فوٹو کے سامنے بیٹھے ہیں اور بہت زیادہ غمگین ہیں۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیٹے سشانت سنگھ راجپوت کو کھونے کا غم میں وہ بے حد غمگین ہیں۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیٹے سشانت سنگھ راجپوت کو کھونے کا غم میں وہ بے حد غمگین ہیں۔

مشہور فوٹو گرافر مانو منگلانی نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس پر لوگ جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر دکھ دیکھ کر آنکھوں آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئیں گے۔

سشانت چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ آپ کو بتا دیں کی سشانت کے انتقال کے بعد سے ہی ان کے فینس میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ پٹنہ جھارکھنڈ کے ساتھ ملک کے کئی حصوں میں بالی ووڈ کے ان لوگوں پر غصہ ظاہر جا رہا ہے جنہوں نے سشانت کا بائیکاٹ کیا تھا۔

بالی ووڈ کا ایک چمکتا ستارہ سشانت سنگھ راجپوت خود کی زندگی سے روٹھ گیا ۔ دنیا کو الوداع کہنے کے بعد وہ اپنے پیچھے متعدد سوالات چھوڑ گئے ۔ اپنے کنبہ کا واحد بیٹا ، چار بہنوں کا اکلوتا بھائی لاکھوں لوگوں کی آنکھوں کو غمگین کرکے چلا گیا ۔ حال ہی میں کنبہ نے ان کے انتم سنسکار کی سبھی رسموں کو پورا کیا ۔ سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر گھر ہوئی پرارتھنا سبھا کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور اپنے چھوٹے بھائی کو آخری وداعی دیتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کنبہ انتہائی غمگین ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھائی کیلئے ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک آخری میسیج لکھ کر ان کی روح کی تسکین کی دعا کی ۔ تصویر : شویتا سنگھ کیرتی فیس بک پیج ۔

سشانت کو لے کر ان کی بہن کیرتی کا یہ میسیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔ تصویر : شویتا سنگھ کیرتی فیس بک پیج ۔

شویتا نے فیس بک پر لکھا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی کو پیار اور پوزیٹیویٹی بھری آخری وداعی ۔ امید ہے کہ جہاں بھی ہو ہمیشہ خوش رہوگے ۔۔۔ ہم تمہیں ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے ۔ تصویر : شویتا سنگھ کیرتی فیس بک پیج ۔

خیال رہے کہ شویتا اپنے بھائی کیلئے ایک مرتبہ پہلے بھی جذباتی پوسٹ لکھ چکی ہیں ، لیکن انہوں نے اپنے اکاونٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا ۔ تصویر : شویتا سنگھ کیرتی فیس بک پیج ۔

شویتا شنگھ کیرتی کی پوسٹ پر دوستوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اپنا رد عمل اور سشانت کی روح کی تسکیل کیلئے دعا کررہے ہیں ۔ تصویر : شویتا سنگھ کیرتی فیس بک پیج ۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ کے والد نے بھی اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد حال ہی میں پہلی مرتبہ میڈیا سے بات چیت کی ۔ اپنے ہونہار بیٹے پر سشانت کے والد کے کے سنگھ کو فخر تھا ۔ بیٹے کی صلاحیت پر انہیں شک نہیں تھا ، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے غم کو سمجھ نہیں سکے ۔ وہ جان نہیں سکے کہ بیٹا اندر ہی اندر کس بات سے غمگین تھا ۔

34 سال کی عمر میں سشانت سنگھ راجپوت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ کو جب سے ہی یہ خبر ملی ہے ، وہ صدمے میں ہیں ۔ زندگی کے اس مرحلے میں ملے اس گہرے دکھ سے وہ باہر نہیں آپا ررہے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سشانت کے پیدا ہونے کی منت مانگی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ کے والد نے بتایا کہ ہم نے اس کے ہونے کی منت مانگی تھی ۔ تین سال تک منت مانگنے کے بعد سشانت کی پیدائش ہوئی تھی ۔ چار لڑکیوں میں وہ ایک لڑکا تھا ، لیکن کہتے ہیں نہ کہ منت سے مانگا ہوا ایسے ہی جاتے ہیں ، وہی ہوا ۔ وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ۔ یہ کہہ وہ جذباتی ہوگئے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جو ہونا ہے ، اس کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس نے کم ہی دن میں اتنا کچھ کرلیا تھا ۔ آخری دنوں میں کیا ہوا یہ ہم نہیں جانتے ۔ سشانت ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتاتا تھا ۔ ہم بھی فلم انڈسٹری سے کافی دور رہتے تھے ۔ ہمیں چمک دمک پسند نہیں ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بیٹے کے خوابوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سشانت نے بہار کیلئے بہت کچھ کرنے کیلئے سوچا تھا ۔ بہار کے لوگوں کی مدد کیلئے وہ کچھ کرنا چاہتا تھا ، لیکن وقت نہیں ملا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے بتایا کہ سشانت نے چاند پر زمین خریدی تھی ، زمین دیکھنے کیلئے اس نے ۵۵ لاکھ روپے کا ٹیلی اسکوپ خریدا تھا ۔ وہ اس ٹیلی اسکوپ سے اپنا پلاٹ ہی دیکھتا رہتا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

آپ کو بتادیں کہ سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی ۔ انہوں ایسا کیوں کیا یہ کوئی نہیں جانتا ، لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ کافی وقت سے ڈپریشن میں تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Suicide) کی خودکشی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی موت کی وجہ کو لیکر طرح۔طرح کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ جہاں کچھ ڈپریشن کو اداکار کے اس قدم کے پیچھے کی وجہ بتارہے ہیں تو وہیں بالی ووڈ میں بھی اداکات کے انتقال کو لیکر دو پارٹیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ سلیبرٹیز سشانت کے اس قدم کی وجہ سے بالی ووڈ میں نیپٹوزم یعنی اقرباپروری کو بتارہے ہیں۔ (تمام تصاویر: انسٹاگرام۔)

اداکار کی موت کو لیکر پولیس ابھی تک سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے مینیجر، کریئٹو منیجر، مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی اور نوکروں سے بھی پوچھ۔گچھ کرچکی ہے۔ اس درمیان یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اپنی موت سے کچھ دیر پہلے تک خود کو گوگل(Sushant Singh Rajput Googled Himself) پر سرچ کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی سے پہلے خود کو گوگل پر سرچ کیا تھا اور خود کے بارے میں کچھ آرٹیکلس بھی پڑھے تھے۔

زی نیوز (ZEE NEWS) کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے موبائل کی فارینسک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سوسائڈ سے کچھ دیر پہلے اداکار نے خود کو گوگل پر سرچ کیا تھا اور اپنے بارے میں کچھ آرٹیکلس بھی پڑھے تھے۔ اس میں یہ باتیں نکل کر سامنے آئی ہیں کہ اداکار اپنے فلمی کریئر اور اس امیج کو لیکر کافی فکرمند تھے۔ ایسے میں پولیس کی جانچ اہم ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ابھی تک اداکار کی موت کے پیچھے کی وجہ ڈپریشن ہی بتایا جارہا ہے۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی (Sushant Singh Rajput) پہلی فارینسک رپورٹ کے مطابق وہ خودکشی کے پہلے تقریبا 10 بجے گوگل پر خود کو سرچ کررہے تھے۔

بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے ممبئی کے باندرا میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے ہی ان سے جڑے لوگوں سے پولیس کی پوچھ۔گچھ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ تقریبا چھ ماہ سے سشانت ڈپریشن میں چل رہے تھے۔ جسے لیکر وہ ڈاکٹر سے بھی ملے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کے قریبی دوست اور ان کے کریئٹو مینیجر سدھانت پٹھانی نے بھی اپنے بیان میان اداکار کے ڈپریشن میں ہونے کی بات کہی تھی۔

<br />بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے ہی ممبئی پولیس تقریبا26 لوگوں سے پوچھ۔گچھ کرچکی ہے۔ جن میں سشانت کی مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی، دوست مہیش شیٹی سے لیکر مینیجر، کریئٹو منیجر، اور نوکر سے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ان سب سے اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی پروفیشنل لائف سے لیکر پرسنل لائف تک کو لیکر سوال کئے ہیں۔ وہیں اداکار کی موت کو لیکر پولیس الگ۔الگ پہلو سے جانچ کررہی ہے۔ تاکہ اداکار کے اس قدم کے پیچھے کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔

<br />سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں جانچ میں مصروف ممبئی پولیس کے مطابق ایک فیکٹ بھی سامنے آیا ہے ، جس کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے سے پہلے ہی ان کے وکی پیڈیا پیج ہسٹری پر 8 بج کر 59 منٹ پر ہی ان کی خودکشی کرنے کی جانکاری اپ ڈیٹ ہوگئی تھی ۔

<br />یہ کیسے ہوا ؟ کیا وجہ تھی اس کی ، اس کو کھنگالا جارہا ہے ؟ اس کیلئے سائبر سیل کی مدد لی جارہی ہے ؟ ، پولیس اس وکی پیڈیا پیج کے فیکٹس ویریفائی کرنا چاہتی ہے ؟ ۔ ممبئی پولیس کے سامنے آئے بیان ، پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم میں یہ تو پتہ چلتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت تقریبا ساڑھے نو بجے باہر آئے تھے ۔ انہوں نے جوس پیا اور تقریبا دس بجے واپس اپنے کمرے میں چلے گئے ۔

<br />ایسے میں وکی پیڈیا ہسٹری پر کیسے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی جانکاری پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوئی ؟ اس کو ل کر پولیس جانچ کررہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے لگاتار اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ان میں ان کی پیشہ ور دشمنی ، ذہنی پریشانی اور کئی دیگر پہلووں کی جانچ کی جارہی ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کی موت کے بعد اقربا پروری (نیپوٹزم) پر ایک بحث شروع ہوگئی ہے۔ نوجوانوں کا الزام ہے کہ بالی ووڈ میں نیپوٹزم کا شکار ہونے والے ابھرتے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی ہے۔ اب اسی درمیان میں شیکھر سمن نے ایک مرتبہ پھر سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔

سشانت سنگھ کے والد نے بتایا کہ ہم نے اس کے ہونے کی منت مانگی تھی ۔ تین سال تک منت مانگنے کے بعد سشانت کی پیدائش ہوئی تھی ۔ چار لڑکیوں میں وہ ایک لڑکا تھا ، لیکن کہتے ہیں نہ کہ منت سے مانگا ہوا ایسے ہی جاتے ہیں ، وہی ہوا ۔ وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ۔ یہ کہہ وہ جذباتی ہوگئے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ( Sushant Singh Rajput Death ) کی وفات کے بعد سے ہی ہر طرف ان کی موت کی وجہ کو لیکر چرچا جاری ہے۔ ابھی تک اداکار کی خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide)کے پیچھے کی وجہ پر بالی ووڈ میں جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے 14جون کو ممبئی کے باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ جس کی جانکاری اداکار کے نوکر نے پولیس کو فون کال کرکے دی تھی۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Rajput) کی خودکشی کی خبر کے بعد سے ہی انڈسٹری میں وبال مچا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف سشانت سنگھ راجپوت کے فینس یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کس وجہ سے انہوں نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا(Social Media) پر نیپوٹزم (nepotism)کو لیکر ایک الگ ہی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ ان سب کے درمیان سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس پر پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

<br />واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد پوری بالی ووڈ انڈسٹری (Bollywood Industry) صدمے میں ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر کیوں سشانت نے خودکشی کیوں کی۔ پولیس نے سشانت کے کنبے سمیت 27لوگوں کے بیان درج کر لئے ہیں۔ اس پوچھ۔گچھ میں پولیس نے ان لوگوں سے بھی پوچھ۔گچھ کی ہے جن سے سشانت نے آخری مرتبہ بات کرنے کیلئے فون کیا تھا۔ سشانت کے دوست مہیش شیٹی کے بعد مہاراشٹر پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے تقریبا 9گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی۔ اس دوران ریا نے یہ انکشاف کئے۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے خودکشی کیوں کی؟ اس ایک سوال کے ساتھ ہزاروں سوال لوگوں کے ذہن میں چل رہے ہیں۔ کام کی کمی، سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے ساتھ بریک اپ، فلم انڈسٹری (Bollywood) کی ٹینشن، پروڈیوسر کے ساتھ مت بھید، نیپوٹزم، مبینہ گرل فرینڈ ریا چکروتی کے ساتھ ٹینشن، پروڈکشن ہاؤسز کا بائیکاٹ کرنا، جیسے کئی اور سوال ہیں۔ جو سبھی کے دماغ اور ذہن میں چل رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ کچھ وقت سے ڈپریشن (Depression) میں تھے جس کے لیے وہ ڈاکٹر سے بھی مل رہے تھے۔ حال ہی میں ان کے سائیکاٹرسٹ (Sushant Singh Rajput's Psychiatrist) سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی جس میں انہوں نے کئی بڑے انکشاف کیے ہیں۔