بولڈ تصاویر کیلئے مشہور اداکارہ پونم پانڈے نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف درج کرایا کیس ، یہ ہے اصل معاملہ
ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے شلپا شیٹی کے شوہر اور تاجر راج کندرا اور ان کے ساتھی سوربھ کشواہ کے خلاف مجرمانہ کیس درج کرایا ہے ۔

ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے شلپا شیٹی کے شوہر اور تاجر راج کندرا اور ان کے ساتھی سوربھ کشواہ کے خلاف مجرمانہ کیس درج کرایا ہے ۔ پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ تنازع سال 2019 کا ہے ، جب پونم پانڈے نے آرمس پرائم میڈیا نام کی ایک فرم کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کیا تھا ۔ پونم نے یہ کنٹریکٹ اپنے نام سے ایک ایپ پانے کیلئے دستخط کیا تھا ۔ یہ کمپنی ایک ایپ بنانے والی تھی ، جس سے ہونے والے منافع کا ایک طے شدہ حصہ پونم کو ملنا تھا ۔ فائل فوٹو ۔

پونم پانڈے کے مطابق انہوں نے یہ کنٹریکٹ اس وقت رد کردیا جب انہیں معلوم ہوا کہ منافع کی شیئرنگ کو لے کر تفریق برتی گئی ہے ۔ فائل فوٹو ۔

پونم کے مطابق کنٹریکٹ سے باہر آتے ہی ان کے پرائیویٹ نمبر پر کالس آنی شروع ہوگئیں ، جن میں ان سے مختلف درخواست کی جاتی تھی ۔ ان کے نمبر پر فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی آنے شروع ہوگئے ۔ فائل فوٹو ۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے بتایا کہ ان سب چیزوں سے وہ اتنی پریشان ہوگئی تھیں کہ انہوں نے تین مہینے کیلئے ملک چھوڑ دیا ۔ اس امید کے ساتھ کہ واپس آنے پر سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ، لیکن واپس آنے کے بعد بھی انہیں یہ سب جھیلنا پڑ رہا ہے ۔ مسلسل پریشانی کی وجہ سے انہیں اپنا نمبر بھی تبدیل کرنا پڑگیا ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔

پونم نے اپنے نئے نمبر کا استعمال راج کندرا کے ساتھی سوربھ کشواہ سے بات چیت کیلئے کیا ، جس کے بعد ان کے اس نمبر پر بھی کالس آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔

پونم کی مانیں تو وہ راج اور ان کی ٹیم کے خلاف پولیس سے مدد مانگنے پہنچی تھیں ، لیکن وہاں ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔ پولیس نے ایف آئی آر تک درج کرنے سے انکار کردیا ، جس کے بعد انہیں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ گیا ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔

پونم نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ میں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آبروریزی ، اغوا ، قتل اور تیزاب حملہ کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔

پونم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میری شکایت صرف اس لئے درج نہیں کی گئی کیونکہ میں پونم پانڈے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جو ہوں اپنی دنیا میں ہوں ، لوگ کیا سوچتے ہیں مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، لیکن کوئی بھی میری بے عزتی اور میرے وجود کیلئے خطرہ پیدا نہیں کرسکتا ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔

ادھر پونم پانڈے کے وکیل آنند ایس جوندھلے نے کہا کہ پولیس نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا ، لیکن تقریبا ایک ماہ پہلے ہم نے عدالت کا رخ کیا اور ان کے خلاف شکایت درج کرنے اور ذہنی پریشانی کیلئے مناسب معاوضہ کی درخواست دائر کی ۔ ہم نے عدالت کے ذریعہ سے ملزم کو نوٹس بھی دیا ہے ۔ تصویر : پونم پانڈے انسٹاگرام ۔