پولیس کو خبر ملی کہ اس فلم میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کا پیسا لگا ہے۔ پیچھے سے پیسا انڈرورلڈ کا تھا، لیکن کاغذ پر فلم کو فائنینس کر رہا تھا ممبئی کا مشہور ہیرا کاروباری بھرت شاہ۔ پولیس نے بھرت شاہ کو گرفتار کر لیا اور فلم کے سارے پرنٹ سیل کر دئے۔ یہ مقدمہ اس وقت کافی خبروں میں رہا۔