ممبئی : فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے الزام میں پھنسے کاروباری اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں ۔ ممبئی کرائم برانچ معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کیلئے جانچ کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ ممبئی کرائم برانچ کی نظر راج کندرا ۔ شلپا شیٹی کے جوائنٹ بینک اکاونٹ پر ہے ۔ (Photo @RajKundra9/Instagram)
کاروباری راج کندرا کے تار پورنوگرافی کیس میں کتنے اور کہاں تک جڑے ہوئے ہیں ، اس کی جانچ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم تیزی سے کررہی ہے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں ، جو پولیس کی دلیل کو مضبوط بناتے ہیں ۔ پولیس کو اس معاملہ میں اب راج کندرا کے دفتر کی دیوار سے خفیہ الماری ملی ہے ۔ اس الماری سے پولیس کو کئی فائلیں ہاتھ لگی ہیں ، جس کے ذریعہ پولیس اس کیس میں کئی راز فاش کرسکتی ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)