بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا نیوڈ فوٹو شوٹ ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے ۔ اداکار کے اس فوٹوشوٹ کو لے کر ایک طرف جہاں انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف وہ قانونی مشکل میں بھی پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ رنویر سنگھ کے اس فوٹوشوٹ کو لے کر ممبئی میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے ۔ ایک غیر سرکاری ادارے نے رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ حالانکہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی اداکار نے نیوڈ فوٹوشوٹ کرایا ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی اداکار کیمرے کے سامنے اپنے کپڑے اتار چکے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @ranveersingh