سلمان خان کو اتوار کو ایک دھمکی آمیز خط ملا ۔ یہ خط ان کے والد سلیم خان کو ملا ، جس کے بعد باندرہ پولیس اس کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ بتادیں کہ یہ دھمکی آمیز خط سلیم خان کو اس وقت ملا جب وہ مارننگ واک پر نکلے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سلمان خان کا کالا ہرن شکار کا معاملہ تھا، کیونکہ گینگسٹر لارینس بشنوئی سماج سے ہے ، جو کالے ہرن کو ایک مقدس جانور مانتا ہے ، اس لئے جب سلمان خان کو کالے ہرن شکار معاملہ میں ملزم بنایا گیا تو لارینس کافی ناراض تھا ۔ ان دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی ۔