سشانت سنگھ راجپوت کی جون 2020 میں موت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد ریا کو پبلک اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اب اداکارہ مبینہ طور پر سیما سجدے کے بھائی بنٹی سجدے کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ بنٹی کھیلوں اور تفریحی صنعت کی سب سے بڑی ٹیلنٹ مینجمنٹ فرموں میں سے ایک کے مالک ہیں اور اس سے قبل سوناکشی سنہا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں میں بھی رہے ہیں۔
بتادیں، بنٹی سجدے سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدے کے بھائی ہیں اور بنٹی سجدے کارن اسٹون اسپورٹ کے ایم ڈی اور سی ای او ہیں۔ یہ ایجنسی کھیلوں کی صنعت کے کئی بڑے ناموں کو سنبھالتی ہے جن میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنٹی دھرما کارنر اسٹون ایجنسی کا بھی حصہ ہیں۔